
سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب اونٹنی کی ٹانگ کاٹے جانے کے واقعے نے دل دہلا دیئے, سوشل میڈیا پر واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی, ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اونٹنی کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا ہے
سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی,پولیس کا کہنا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار لیا گیا ہے، جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1802251129457156128
واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا,صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ ملزمان اور اونٹنی کے مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے، انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لیے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار ہونے والی اونٹنی کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں.
https://twitter.com/x/status/1801935333598109713
سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے,اب ایس ایس پی اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار کرلیے جن میں سے 2 نے اعتراف جرم کرلیا,دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/oonth1i11h2.jpg