ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق

naaj1h1i1h21.jpg


سیکیورٹی گارڈ شہریوں کی حفاظت کرنے کے بجائے جان لینے لگے, کراچی کے بعد پنجاب کے علاقے جھنگ میں پیٹرول پمپ پر تعینات ناتجربہ کار سیکیورٹی گارڈ کی پستول سے ہونے والے اچانک فائر کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

جھنگ میں قائم پیٹرول پمپ کا کیشیئر اپنے بچے کو گھر سے ساتھ کام پر لایا تو اس دوران بچے کو کھیلنے کے دوران گولی لگی۔

پمپ ملازمین کے مطابق سیکیورٹی گارڈ گن کو صاف کررہا تھا کہ اسی دوران اچانک غلطی سے فائر ہوگیا جس کے نتیجے میں گولی پستول سے نکل کر سیدھی بچے کو لگی,پانچ سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

اُدھر واقعے کے بعد پولیس نے پیٹرول پمپ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

کراچی میں بھی سیکیورٹی گارڈزکی بغیر تحقیق بھرتیاں سیکیورٹی رسک بن گئی۔ پنجاب کا اشتہاری و مفرور ملزم 14 ماہ تک کراچی میں سیکیورٹی گارڈ بنا رہا,تفتیش کے دوران گلشن اقبال بلاک 7 سے گرفتار ملزم وسیم نے اہم انکشافات کیے۔

اس سے قبل کراچی میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک یوٹیوبر اور ایک کچرا چننے والا جاں بحق ہوچکا ہے.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کہیں لاقانونیت کا فائدہ اٹھا کر بدلے تو نہیں چکائے جا رہے
 

Back
Top