عالمی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا، ٹویٹر اکاؤنٹ ایلون مسک کے ایک ٹوئٹر پول کے بعد بحال کیا گیا جس میں اکثریت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں رائے دی معروف امریکی چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا جو جنوری 2021 سے معطل تھا۔ ایلن مسک نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے پیغام میں لکھا کہ: ٹویٹر کی نئی پالیسی تقریر کی آزادی ہے لیکن رسائی کی آزادی نہیں! گزشتہ روز ماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق...
بھارت کا اقدام، نجی طور پر تیار کردہ راکٹ کا کامیاب تجربہ بھارت کی نجی کمپنی نے نجی سطح پر تیار کردہ راکٹ کا کامیاب تجربہ کرڈالا،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرزکے مطابق بھارت نے ایک نجی کمپنی اسکائی روٹ کے ذریعے وکرم ایس راکٹ کا پہلی بار کامیابی سے تجربہ کیا ہے،جس کو بھارتی تجارتی خلائی صنعت میں اہم پیش رفت کہا جارہاہے۔ روئٹرز کے مطابق مطابق 545 کلو وزنی راکٹ کو چنئی کے قریب بھارتی خلائی ایجنسی کی لانچنگ سائٹ سے روانہ کیا گیا جس نے 89.5 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی،اسکائی روٹ ٹیم نے اپنی...
امریکی صدر جو بائیڈن کےبیٹے ہنٹربائیڈن کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان اوور سائیٹ اینڈ ریفارمز کے سینئر رکن جیمزکومر نےنمائند ہ جم گارڈن اور دیگر ریپبلکنز کے ہمراہ واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ آج ایک ایسی چیز سب کے سامنے لائی جارہی ہےجس کوئی عادی نہیں ہوگا، ہنٹر بائیڈن کےلیپ ٹاپ کے جائزے کے دوران پہلے سے نامعلوم لین دین کےبارے میں تفصیلات ملی ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں ایسے...
ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں؟ اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریسٹ ان پیس کا ہیش ٹیگ بھی چل رہا ہے جس میں ٹوئٹر کے ختم ہونے سے متعلق مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بش نامی صارف نے کہا کہ ٹوئٹر اچھا چل رہا تھا مگر اب اسے خدا حافظ ساتھ میں ایلون مسک کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ...
ترکیہ کےشہر استنبول کی اعلی عدالت نے مشہور ٹی وی مبلغ عدنان اوکترا کو جنسی زیادتی اور کسی کی آزادی ضبط کرنےسمیت دیگر جرائم میں 8 ہزار 658 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ ترکی کےخبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس عدنان اوکترا کو نوعمر بچوں سے جنسی زیادتی، دھوکہ دہی، سیاسی وفوجی جاسوسی کی کوشش ، جنسی زیادتی اور دیگر جرائم میں ایک ہزار 75 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم عدنان اوکترا نے اس فیصلے کواعلی عدالت میں چیلنج کردیا، استنبول کی اعلی عدالت نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ۔ مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد...
بھارت: گرل فریند کو 6 ماہ پہلے اپنی گرل فرینڈ شردھا کو قتل کر کے 35 ٹکڑوں میں کاٹ کر 3 ماہ تک ریفریجریٹر میں رکھا اور اس کے اعضاء کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف جگہوں پر پھینک دیا۔گرفتار ملزم کے انکشافات تفصیلات کے مطابق 8 نومبر 27 سالہ لڑکی شردھا والکر کے والد وکاس مدن والکر نے درخواست جمع کرائی کہ ان کی بیٹی لاپتہ ہو گئی ہے جبکہ لڑکی کے والد نے ممبئی پولیس کو بیٹی کے 28 سالہ شخص آفتاب امین پونا والا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی بتایا۔ والدین ان کے اس تعلق کے خلاف تھے اور ان کی بیٹی شردھا...
انڈونیشیا کی خاتون اول جسے دیکھ کر مدد کیلئےآگےبڑھنے والے مرد اہلکار کو انڈونیشین صدر نے روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر انڈونیشیا کی خاتون اول ایریانا کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں جہاز سے اترتےہوئےپاؤں پھسلنے کی وجہ سےگرتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 20 اجلاس میں بطور میزبان شرکت کیلئے انڈونیشیا کے صدر خاتون اول کے ہمراہ انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچے، تاہم ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتےہوئےخاتون اول کا پاؤں پھسلا اور وہ گر گئیں۔ ملک کی خاتون...
کردستان ورکرز پارٹی PKK اور شامی کرد YPG ملیشیا جس کے بارے میں انقرہ کا کہنا ہے کہ وہ کردستان ورکرز پارٹی کا ہی ایک ونگ ہے استقلال ایونیو پر بم دھماکے کا ذمہ دار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلیو نے استنبول کے استقلال چوک میں بم دھماکے پر امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تعزیتی پیغام کو مسترد کرتے ہوئے امریکی تعزیتی پیغام کو ” جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پہلے قاتل“ سے تشبیہہ دے دی۔ اس سے قبل سلیمان سویلو نے کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKK اور شامی کرد YPG ملیشیا جس کے...
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز سے پتہ چلا کہ بم شامی نژاد کرد خاتون احلام البشیر نے کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے مصروف ترین علاقہ میں استقلال ایونیو میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے ، دھماکے کی جگہ پر بڑی تعداد میں راہگیر موجود تھے، دھماکے کے بعد افراتفری سے متعدد افراد کچلے جانے کے باعث زخمی ہوئے جبکہ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بھی وہاں کافی بھیڑ تھی۔ ابتدائی طور بتایا گیا تھا کہ بارودی مواد کو گملوں میں چھپایا گیا تھا جس کی ذمہ داری کسی...
امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکی سیاست پر اثرا انداز ہونے کی کوششوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک خفیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ کیسے متحدہ عرب امارات نے برسوں سےمتعدد امریکی حکومتوں میں قانونی اور غیر قانونی طور پر امریکی پالیسی کو تشکیل دینے کی کوشش کی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں تین گمنام ذرائع...
امریکہ میں ایئر شو کے دوران جنگ عظیم دوم کے دوفوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے ہیں، واقعہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاس کےایگزیکٹیو ایئرپورٹ پر فوجی دن کی مناسبت سے یادگاری ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جنگ عظیم دوم میں شرکت کرنے والے فوجی طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔ ایئر شو میں کئی طیارے شامل تھے جنہیں اڑانے والے پائلٹ اپنے کرتب دکھارہے تھے، تاہم ایئر شو کے دوران بوئنگ بی -17 موڑ کاٹتے ہوئے عقب میں...
امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں 150 مسلمان امیدواروں میں سے 83 امیدواروں نے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں 38 مسلمان امیدوار جبکہ 45 امیدوار امریکی قانون ساز اسمبلیوں کے لیے منتخب ہو گئے ہیں۔ ایک امریکی نان گورنمنٹل آرگنائزیشن اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے مطابق 150 مسلمان امیدواروں نے مقامی حکومتوں اور قانون ساز اسمبلیوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں 83 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔150...
قطری حکومت کی معاملے پر خاموشی نے بھارتی بحریہ کے سبکدوش اہلکاروں کی گرفتاری کو پراسرار بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگست کے مہینے میں بھارتی بحریہ کے 8 سکبدوش اہلکاروں کی رہائی کے لیے بھارت نے قطری حکومت سے بات چیت کیلئے اعلیٰ ایلچی دوحہ بھیج دیا ہے، آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی۔ قطری وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے بھارتی بحریہ کے 8 سکبدوش اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کر دی تھی لیکن گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائی تھیں، قطری حکومت کی معاملے پر خاموشی نے بھارتی بحریہ...
برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ پر انڈا پھینکنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کوئین کمیلا پارکر پر شمالی انگلینڈ کے شہر یارک میں داخلے کے ایک روایتی تقریب کے دوران ان کو انڈے مارنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی بھی انڈا شاہی جوڑے کو نہیں لگا۔ انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے شخص پیٹرک تھیلویل کو پولیس نے فوری طور گرفتار کر لیا جو چیختے ہوئے کہہ رہا تھا کہ برطانیہ غلاموں کے خون سے تعمیر ہوا ہے! جبکہ موقع پر موجود شہری انڈے...
بھارتی عدالت نے نابالغ مسلمان لڑکی کی شادی کالعدم قرار دیتے ہوئے نکاح منسوخ کردیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ نے بنگلور سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ مسلمان لڑکی کے حاملہ ہونے پر شادی کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کا نکاح منسوخ کردیا ہے اور فیصلے میں لکھا ہے کہ اس معاملے میں مسلم پرسنل بورڈ کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ جون میں 17 سالہ مسلمان لڑکی حاملہ حالت میں سرکاری میڈیکل ہیلتھ کیئر سینٹر پہنچی ، چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کی...
ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا،بھارتی سی سی ای او فارغ دنیا کے امیرترین شخص امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک ٹوئٹرکےمالک بن گئے،چوالیس ارب ڈالرمیں ٹوئٹرکا کنٹرول سنبھال لیا، کنٹرول سنبھالتے ہی ایلن مسک نے بھارت سے تعلق رکھنے والے سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر یا ایلن مسک کی جانب سے سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کیے جانے سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق...
برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کی امیدوار پینی مورداں کے مقابلے دستبردار ہونے کے بعد ستمبر میں برطانیہ کاوزیراعظم بننے کی دوڑ سے باہر ہونے والے بھارتی نژاد رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیراعظم بنیں گے جنہیں برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے بعد نئے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر حکمران جماعت کے پسندیدہ امیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔ حکمران جماعت کے سینئر رہنما سرگراہم بریڈی نے بھارتی نژاد رشی سونک کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک پارٹی کے 100 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کی...
گستاخ رسول ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ نے تصدیق کی ہے کہ دو ماہ قبل امریکی ریاست نیویارک میں ہونیوالے حملے کی وجہ سے لعین سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے اور اب وہ ایک بازو بھی استعمال نہیں کر پائے گا۔ 12اگست 2022 کو اسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس دوران مسلم نوجوان نے اس کی گردن اور دھڑ میں چھرا گھونپ دیا تھا۔ ہسپانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سلمان رُشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے کہا کہ اس کے کلائنٹ کے زخم گہرے تھے۔ اس کی ایک آنکھ...
ملک کی معیشت پہلی ترجیح ہے، زرمبادلہ ذخائر انتہائی کم ہیں اسی لیے معاہدہ منسوخ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مراکشی نژاد بھارتی رقاصہ نورا فتیحی نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 18 اکتوبر کو ہونے والی ایک ایوارڈ شو تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا لیکن وزارت ثقافت بنگلہ دیش نے ڈالر کی کمی کو بنیاد بنا کر ایوارڈ شو ہی منسوخ کر دیا۔ وزارت ثقافت بنگلہ دیش نے تقریب منسوخ کرنے کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ ملک کی معیشت پہلی ترجیح ہے، زرمبادلہ ذخائر انتہائی کم ہیں اسی لیے معاہدہ منسوخ کیا تاکہ...
بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی میں تبدیلی آگئی، 24 برس میں پہلی مرتبہ گاندھی خاندان سے تعلق نہ رکھنے والے عمر رسیدہ شخص کو اپنا پہلا صدر مقرر کردیا۔ کانگریس نے اسی سالہ سابق وزیر کو اہم عہدہ دینے کا مقصد اس کی بڑھتی ہوئی غیر مقبولیت اور سیاسی طور پر کمزور ساکھ کو بہتر کرنا ہے۔ پارٹی اراکین نے 80 سالہ ملک ارجن کھرج کو سونیا گاندھی کی جگہ ماضی کی مقبول اور طاقتور پارٹی جس نے 75 سال قبل برطانیہ سے بھارت کی آزادی کے حصول میں اہم کردار ادا کیا اس کے صدر کے طور پر منتخب کیا۔...

Back
Top