امریکی صدر کے بیٹے کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات شروع

usa-joe-bidden-son-inq.jpg


امریکی صدر جو بائیڈن کےبیٹے ہنٹربائیڈن کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا اعلان سامنے آگیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان اوور سائیٹ اینڈ ریفارمز کے سینئر رکن جیمزکومر نےنمائند ہ جم گارڈن اور دیگر ریپبلکنز کے ہمراہ واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ آج ایک ایسی چیز سب کے سامنے لائی جارہی ہےجس کوئی عادی نہیں ہوگا، ہنٹر بائیڈن کےلیپ ٹاپ کے جائزے کے دوران پہلے سے نامعلوم لین دین کےبارے میں تفصیلات ملی ہیں۔


انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں ایسے کاروباری منصوبے ملے ہیں جو دنیا کےکاروبار اہداف کو نشانہ بناتے ہیں، یہ منصوبے چین اور روس جیسے ممالک کےقریبی لوگوں کے ساتھ تجارت کی بنیاد پر قائم کیے گئے،اس کے ساتھ ساتھ ایسے منصوبوں کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے جس میں بائیڈن خاندان نے سرمایہ کاروں کو لاکھوں ڈالرز کا دھوکہ دیا، جیمز کومر نے الزام عائد کیا کہ ہنٹر بائیڈن کی ان سرگرمیوں کے حوالے سےجو بائیڈن کو مکمل طور پرعلم تھا۔

واضح رہے کہ ریپلکن قانون ساز گزشتہ کافی عرصے سے امریکی صدر بائیڈن کےبیٹے کے خلاف کانگریس کی تحقیقات شروع کرنے کی دھمکیاں دی تھیں، اب ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نےاکثریت حاصل کرنے کےبعد ان تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کرلیا ہے، ہنٹر بائیڈن کے خلاف یہ تحقیقات 2019 میں ڈیلاویئرکے ایک کمپیوٹر مرمت کرنے والی دوکان پر آنے والے ہنٹر کے لیپ ٹاپ سے نکالی گئیں دستاویزات اور کاروبار کے دوران اخلاقیات کی خلاف ورزیوں سے متعلق تھیں۔