پی آئی اے نجکاری میں غیرملکی کمپنیوں کی طرف سے عدم دلچسپی کا اظہار

5PIAjahahzjhjdhjdhdh.png

پی آئی اے نجکاری کیلئے قائم کمیشن و انتظامیہ کی طرف سے مختلف روڈ شوز بھی کیے گئے لیکن کامیابی نہ ملی: رپورٹ

حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرائیویٹائزیشن کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے لیکن غیرملکی کمپنیوں کی طرف سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتی ہے لیکن غیرملکی کمپنیوں کی طرف سے عدم دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے نجکاری کی بولی میں خلیجی ملکوں سے تعلق رکھنے والے صرف 2 کمپنیوں کی طرف سے رجوع کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری بارے ٹینڈرز کو جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 مقرر کی گئی تھی تاہم غیرملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بولی میں مزید 1 مہینے تک کی توسیع کا امکان ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلقہ ٹینڈرز جاری ہونے پر خلیجی ملکوں سے تعلق رکھنے والی صرف 2 کمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے 5 ہزار ڈالر جمع کروا کر کاغذات حاصل کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں مذکورہ کمپنیوں کی طرف سے ٹینڈرز کے لیے کاغذات حاصل کرنے کے باوجود درخواستیں اب تک جمع نہیں کروائی جا سکیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری سے متعلقہ مالیاتی مشیر سمیت نجکاری کے عمل میں حصہ لینے والے افسران غیرممالک سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں تجربہ نہیں رکھتے۔

سرمایہ کاروں کی پی آئی اے نجکاری کے عمل میں دلچسپی نہ لینا اس بات کی غمازی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں تک ابھی تک صحیح سے پیغامات بھی نہیں پہنچ سکے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے نجکاری کیلئے قائم کمیشن و انتظامیہ کی طرف سے مختلف روڈ شوز بھی کیے گئے لیکن کامیابی نہ مل سکی، سرمایہ کاروں نے ٹینڈرز کیلئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ 3 مئی ہونے کے باوجود دلچسپی کا اظہار نہیں کیا گیا۔

دریں اثنا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب میں پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت دیگر ملکی اداروں کی نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے وفاقی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، ہم نے ہمیشہ مزدور مخالف پالیسیوں اور قوانین کی مخالفت کی ہے۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
جس ملک قانون نام کی کوئی شے نا ہو۔ اس ملک میں کون بیوقوف اتنی بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
بڑا کلیم کیا کرتا تھا ارمی چیف اپنی تقریروں میں - پاکستان یہاں پہنچ جائے گا وہاں پہنچ جائے گا
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Zardaku aur PPP ne PIA ki itni maa chod di hai ke aab koi free mein lene ko tiyaar nahi hai.

20 saal phele PIA ka HQ Islamabad shift kerdena chaiye tha. To shayad is qabil reh jata ke aaj koi koodiyon ke daam hi khareed leta.