ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قبر کھود دی؟ سوشل میڈیا صارفین پریشان

elon-musk-twitter-gvr.jpg


ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1593459801966538755
اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریسٹ ان پیس کا ہیش ٹیگ بھی چل رہا ہے جس میں ٹوئٹر کے ختم ہونے سے متعلق مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بش نامی صارف نے کہا کہ ٹوئٹر اچھا چل رہا تھا مگر اب اسے خدا حافظ ساتھ میں ایلون مسک کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1593414758572740609
ایک صارف نے کہا کہ وہ 13 سال سے ٹوئٹ کر رہے تھے اور انہیں اس سے خوشی ملتی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1593406075952300033
ایک صارف نے 2006 سے شروع ہونے والے ٹوئٹر کی 2022 میں قبر بنی شیئر کی۔

https://twitter.com/x/status/1590849523521572865
کوئن نامی صارف نے لکھا کہ ایلون مسک نے اکیلئے اتنی بڑی کمپنی تباہ کر کے رکھ دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1593467149569429504
کوجو نے کہا کہ وہ یہ سوچ کر غمزدہ ہے کہ ٹوئٹر اب کسی بھی وقت بند ہو سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1593492539230896133
شیریل نے کہا کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کو بتائے گی کہ وہ 2022 میں ٹوئٹر کے بند ہونے سے پہلے کتنی مشہور شخصیت تھی، جبکہ اس کے 3 فالوور تھے۔

https://twitter.com/x/status/1593466839698284544
ایک صارف نے ایلون کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سنک اٹھائے ہوئے ہیں، اس صارف نے کہا کہ وہ تو صرف ٹوئٹر کو ڈبونے آئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1593489905866272768
ادھر ٹوئٹر کا اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے عارضی طور پر دفاتر بند کیے ہیں، ٹوئَٹر دفاتر 21 نومبر کو کھولے جائیں گے، تاہم ابھی تک ٹوئٹر کی جانب سے دفاتر بند کرنے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا اور نہ ہی ان رپورٹس پر کوئی ردعمل دیا گیا ہے۔

واچ گرو نامی آن لائن پلیٹ فارم کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ اپنا ہیڈکوارٹر سان فرانسسکو کیلی فورنیا سے امریکی ریاست ٹیکساس میں منتقل کرنا چاہتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1593460310123446274
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
جس نے پیسہ لگایا ہے مال بھی اسی کا ہے ۔ تم لوگ مفت میں اپنی جان کیوں جلاتے ہو اس نے پیسہ اپنے باپ سے نہیں لیا کمایا ہے