مسافر کی طرف سے بدتمیزی کرنے پر جواب میں مشتعل ایئرہوسٹس نے کہا کہ میں ایئرلائن کمپنی کی ملازم ہوں آپ کی ذاتی ملازم نہیں ہوں۔
استنبول ایئرپورٹ سے نئی دہلی کے بین الاقوامی اندرا گاندھی ہوائی اڈے جانے والی انڈیگو کی پرواز میں سوار ایک مسافر گزشتہ جمعہ کا فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مبینہ طور پر واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر نے فلائٹ کے عملے سے سینڈوچ طلب کرنے پر کہا گیا کہ انہیں یہ چیک کرنا پڑے گا کہ دستیاب ہے یا نہیں جس کے بعد وہ کیبن کریو پر...