مسافر کی بدتمیزی پر بھارتی ایئرہوسٹس کے جواب دینے کی ویڈیو وائرل

indian-airhostess-psr.jpg


مسافر کی طرف سے بدتمیزی کرنے پر جواب میں مشتعل ایئرہوسٹس نے کہا کہ میں ایئرلائن کمپنی کی ملازم ہوں آپ کی ذاتی ملازم نہیں ہوں۔

استنبول ایئرپورٹ سے نئی دہلی کے بین الاقوامی اندرا گاندھی ہوائی اڈے جانے والی انڈیگو کی پرواز میں سوار ایک مسافر گزشتہ جمعہ کا فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مبینہ طور پر واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر نے فلائٹ کے عملے سے سینڈوچ طلب کرنے پر کہا گیا کہ انہیں یہ چیک کرنا پڑے گا کہ دستیاب ہے یا نہیں جس کے بعد وہ کیبن کریو پر اونچی آواز میں چلانے لگا۔



سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایئرہوسٹس مسافر کو سینڈوچ فراہم نہ کرنے پر وضاحت دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن مسافر ایئرہوسٹس پر غصہ میں چلانے لگ جاتا ہے۔مسافر کی طرف سے بدتمیزی کرنے پر جواب میں مشتعل ایئرہوسٹس نے کہا کہ میں ایئرلائن کمپنی کی ملازم ہوں آپ کی ذاتی ملازم نہیں ہوں، آپ نے عملے کی ایک اور رکن کو رلا یا ہے ، ہم بدتمیزی برداشت نہیں کرینگے۔

https://twitter.com/x/status/1605480784743186432
بھارتی صحافی ترن شکلا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: ہم اس واقعے سے آگاہ ہیں جو 16 دسمبر 2022ء کو استنبول سے دہلی جانے والی پرواز6E12 میں پیش آیا، یہ مسئلہ کوڈ شیئر کنکشن کے ذریعے سفر کرنے والے مخصوص مسافروں کے منتخب کردہ کھانوں سے متعلق تھا۔انڈیگو ایئرلائن نے اپنے موقف میں بتایا کہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات سے باخبر ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں،

صارفین کا آرام ہماری اولین ترجیح ہے۔خاتون فضائی میزبان کے رویے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے درست قرار دیتے ہوئے کہا کچھ لوگ فضائی سفر کے دوران میزبانوں کو اپنا ذاتی ملازم سمجھ لیتے ہیں ایسے رویے کی مذمت کی جانی چاہیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ خاتون میزبان بالکل ٹھیک ہے! ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ: ہر کوئی اپنا کام کر رہا ہے! ذرا ایئر ہوسٹس کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے!