عالمی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے،شامی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کشیدگی کے دوران بھی ایران نے سعودی عرب کو ہرگز دشمن ملک قرار دینے سے گریز کیا تھا، ایرانی صدر نے کہا سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے صرف امریکا اور اسرائیل کو دشمن قرار دیا،امریکا اور اسرائیل نے ایران کو فوبیا بناکر خطے کے ممالک کو ڈرانے اور دھمکانے کی سازش کی، وقت کے ساتھ یہ سازش بے نقاب ہوگئی۔ ابراہیم رئیسی نے مزید کہا ایران اور سعودی...
ایران میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر صنعت و تجارت کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے ملک سے بدترین مہنگائی کے خاتمے میں ناکام وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔ اس حوالے سے ایوان میں 272 ارکان میں سے 162 نے وزیر صنعت و تجارت کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد وزیر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ۔ وزیر صنعت و تجارت کے خلاف ووٹ دینے والے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت وتجارت رضافاطمی امین...
قطر میں جاسوسی میں ملوث 8 بھارتی بحریہ کے سابقہ اہلکاروں کو الزامات ثابت ہونے کے بعد سزائے موت سنائے جانے کاامکان ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ میں مختلف عہدوں پر امتیازی خدمات سرانجام دینے والے 8 افراد کے خلاف گزشتہ 8 ماہ سے جاسوسی جیسے سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری تھیں،ا ن 8 افراد کو 3 مئی کو ہونےو الی عدالتی سماعت میں سزائے موت سمیت دیگر سزائیں سنائے جانے کا امکان ہے۔ جن افراد پر جاسوسی کا مقدمہ چلایا گیا ان میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بریندرا کمار ورما،...
ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عماد العدوان کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا : میڈیا ذرائع اسرائیل کے فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہےجبکہ اسرائیلی حکام کی طرف سے اسلحہ وسونا سمگلنگ کے شبے میں اردن سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عماد العدوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ سنان المجالی نے میڈیا کو بتایا کہ عمادالعدوان عماد العدوان نے اردن کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ کنگ حسین بارڈر کراسنگ کو عبور کیا تھا جس کے بعد اسرائیلی حکام نے انہیں حراست میں...
بھارتی انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل عتیق احمد کے بھائی اشرف نے پہلے ہی اپنے قتل سے باور کردیا تھا بھارت میں دو روز قبل ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پولیس کسٹڈی میں قتل کیے جانے والے اشرف احمد کی پرانی ویڈیو منظر عام پر آگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق قتل ہونے والے ایک ماہ قبل عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتر پردیش کے ایک سینئر پولیس آفیسر کے حوالے سے کہا تھا وہ ہمیں کسی بہانے جیل سے نکالیں گے اور گولی مار کر ہلاک کر دیا جائے گا۔ اشرف احمد نے کہا تھا مجھے خبر ملی دو...
سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) کی بغاوت۔۔سوڈانی صدارتی محل اور آرمی چیف کی رہائشگاہ کا کنٹرول پیراملٹری فورس نے نے سنبھال لیا ہے: خبر رساں ادارہ بین الاقوامی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) کی طرف سے بغاوت کی کوشش کی گئی ہے جس کے بعد سوڈان کے مختلف شہروں میں پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) اور فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ خرطوم میں وزارت دفاع کے دفتر اور آرمی ہیڈکوارٹر کے قریب فائرنگ اور دھماکوں...
پینٹاگان کی دستاویزات لیکس، امریکہ کے اقوام متحدہ کی جاسوسی کرنے کا انکشاف۔۔ حساس امریکی دستاویزات میں چین کی طرف سے روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادے کا بھی ذکر بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کی خفیہ دستاویزات لیک ہو گئی ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور ان کی نائب امینہ محمد کے درمیان ہونے والی بات چیت کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ خفیہ دستاویزات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ امریکی حکومت کو لگتا ہے کہ...
بھارت سے روسی آئل خریدنے والے یورپین یونین کے اہم خریدارممالک میں بلجیم، فرانس، ترکی اور نیدرلینڈ شامل: رپورٹ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے بھارت کے روسی خام تیل متعدد ممالک کو بیچنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت روسی ایندھن خرید کر یورپین یونین میں شامل ممالک کو بیچ رہا ہے۔ بھارت سے روسی آئل خریدنے والے یورپین یونین کے اہم خریدارممالک میں بلجیم، فرانس، ترکی اور نیدرلینڈ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022ء سے 2023ء کے...
امریکی ریاست کینٹکی میں 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ، 9 فوجی ہلاک۔۔ فوجیوں کے اہل خانہ سوگوار ہوں گے اور اپنے پیاروں کی کمی محسوس کر رہے ہیں! ہمیں تمام متاثرہ افراد کیلئے دعا کرنی چاہیے!: گورنر کینٹکی بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کی ٹرگ کائونٹی میں گزشتہ روز فورٹ کیبل کے شمال مغرب میں رات 10 بجے 2 امریکی ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے عملے تمام ارکان ہلاک ہو گئے۔ دونوں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کا تعلق 101 ویں ایئربورن ڈویژن سے تھا۔ حادثے...
برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور ڈائیلاگ پارٹنر بننے سے متعلق یادداشت کی منظوری دی گئی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت نا اختیار کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے دباؤ کا سامنا تھا ، تاہم امریکی تحفظات کے برعکس سعودی عرب چین کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا...
بھارتی کانگریس لیڈر راہو گاندھی نریندر مودی کی حکومت سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی پر برس پڑے، کہا کہ آپ نے بی جے پی کیلئے کام کرنا ہے تو اپنے سینے پر ان کا جھنڈا لگائیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی سے ایک پریس کانفرنس کےدوران صحافی نے نریندر مودی سے متعلق ریمارکس پاس کیے جانے سے متعلق سوال پوچھا جس پر راہو ل گاندھی سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے صحافی کو کھری کھری سنادیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پہلے آپ نے اس طرف سے کوشش کی، پھردرمیان سے کوشش کی اور اب اس طرف سے آپ کوشش کررہے...
کینیڈا میں ایک ریلوے اسٹیشن پر مسلمان نوجوان کو نماز پڑھنے سے روکنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا، انتظامیہ نے پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے "عرب نیوز" کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کچھ روز قبل یہ واقعہ پیش آیا جس میں احمد نامی مسلمان نوجوان اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کے ایک خالی ہال میں نماز کی ادائیگی کیلئے کھڑا ہوا، تاہم ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے احمد کو نماز کی ادائیگی سے منع کیا۔ پولیس اہلکار نے نماز پڑھنے کے بعد اپنی...
بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ نے گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دینےکے فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما نے 2019 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا،گزشتہ روز عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کر فوری ضمانت منظور کرلی تھی۔ یاد رہے کہ راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا (ایوان زیریں) کے ممبر منتخب ہوئے تھے، لوک سبھا...
بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹرز لگانے پر پولیس نے 100 سے زائد مقدمات درج کرکے اب تک 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پوسٹرز لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ تقریبا 1 لاکھ پوسٹرز چھپوانے کا آرڈر2 پرنٹنگ پریس کو دیا گیا ، پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران ایک وین سے10 ہزار سے زائد پوسٹرز بھی برآمد کرلیے ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے اسپیشل...
پاکستان کی طرح امریکا میں بھی توشہ خانہ سے تحائف لینے اور چھپانے کے چرچے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں ڈھائی لاکھ ڈالر کے تحائف چھپائے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دور صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے ملنے والے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا، اس معاملے کی ایک رپورٹ ڈیموکریٹس نے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ...
برازیل کی عدالت نے ملک کے سابق صدر بولسونارو کو سعودی عرب کے بیش قیمت تحائف واپس کرنے کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دور صدارت میں بولسونارو نے سعودی عرب سے 2 بیش قیمت ڈائمنڈ جیولریز وصول کی تھیں جس کی مالیت 32 لاکھ اور 75 ہزار ڈالر بنتی ہے۔ یہ جیولری سیٹ اس وقت کے وزیر معدنیات و توانائی اپنے صدر بولسونارو کے لیے سعودی عرب سے لاتے ہوئے کسٹم پر پکڑے گئے تھے اور صدر کے کہنے پر ہی انہیں جیولریز لے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تاہم صدر نے یہ جیولریز جمع...
ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گزشتہ ہفتے اگلے 5 سالوں میں تجارت کا حجم 45 بلین ڈالر تک بڑھانے کا اتفاق کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کی طرف سے جمہوریہ ترکی کی معیشت میں بہتری کیلئے 5 بلین ڈالرز جمع کرانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں، رقم سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے ذریعے جمع کی جائے گی۔ معاہدے پر دستخط سعودی فنڈ برائے ترقی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب اور ترکیہ گورنر سنٹرل بینک ترکیہ نے کیے ۔ معاہدے کے بعد صدر طیب اردگان کو ترکیہ کی کرنسی کو مستحکم رکھنے اور...
8 فروری سے حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے رجسٹریشن شروع کی گئی لیکن اب تک 32 ہزار شہریوں نے رجسٹر کروایا اسلام کے پانچویں رکن حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے دنیا کے تمام ممالک سے مسلمان مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں لیکن رواں سال بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ایک ملک کے مسلمانوں کیلئے کوٹہ پورا کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال بنگلہ دیش کو 1لاکھ 27ہزار حجاج کا کوٹہ ملا تھا جس پر سعودی عرب، بنگلہ دیش کی حکومتوں کا اتفاق ہوا تھا لیکن بنگلہ دیش کی مقامی کرنسی کی قدر کھونے...
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تباہ کن زلزلے کے باعث انتخابات موخر نہیں کیے جائیں گے ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کو تباہ کن زلزلے کےبعد کے مسائل اور آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ترک صدر نے واضح طور پر انتخابات کو موخر کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زلزلے کا بہانہ بنا کر صدارتی اور پارلیمانی...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ اگر مغل بادشاہ اتنے ہی ظالم تھے تو بھارتیوں کو چاہیے کہ ان کا بنایا ہوا تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار گرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ جلد اپنی نئی ویب سیریز "تاج ڈیوائڈڈ بائے بلڈ" میں شہنشاہِ ہند بادشاہ جلال الدین اکبر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ جبکہ بھارت میں مغل بادشاہوں کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ ظالم حکمران تھے یہی وجہ ہے کہ ویب سیریز کا ٹیز ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے مغلوں کو ظالم قرار...

Back
Top