عالمی

ناروے کے رکن پارلیمنٹ کو چھوٹی سی غلطی پر لینے کے دینے پڑے گئے، ناروے میں ایک رکن پارلیمان اور سیاسی رہنما ایئرپورٹ شاپ سے گلاسز چوری کرتے پکڑا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے ’’بجورنر موکسنیس‘‘ کو مہنگے دھوپ کے چشمے کو چراتے ہوئے پکڑ لیا، گزشتہ ہفتے دارالحکومت اوسلو کے گارڈرمون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فری زون میں واقع ایک سٹور سے دھوپ کے چشمے چرائے تھے۔ مقامی اخبار وی جی نے اپنی ویب سائٹ پر ان کی شیئر کی،اخبار نے لکھا 41 سالہ موکسنیس کو اپنی اس حرکت پر سزا کے طور پر 3 ہزار نارویجن کرونز جرمانہ...
سعودی عدالت نے ایک 20 سالہ سعودی خاتون کو مبینہ طور پر ٹویٹر پر حکومت کے میگا پراجیکٹ پر تنقید کرنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی یاہو نیوز نے برطانیہ کے سماجی رہنماؤں کےایک گروپ"القسط" کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب میں کے الاحصہ صوبے سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ فاطمہ الشعاربی کو سعودی حکومت کے "نیوم میگاسٹی" منصوبے پر تنقید کرنے کے جرم میں سزا سنادی گئی ہے۔ القسط کے مطابق برطانیہ میں جب سعودی سفارتخانے سے اس حوالے سے تفصیلات طلب کی...
کینیڈا میں منظور ایک قانون کےبعد اب گوگل سرچ بے کار ہوگیا ہے، کینیڈا کے باسیوں کو اب گوگل سرچ اور دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس میں تمام آن لائن پلیٹ فارمز کیلئے یہ لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ خبروں کے اداروں کو کچھ نا کچھ رقم ضرور فراہم کریں گے۔ گوگل کے مطابق بدقسمتی سے اس قانون کے لاگو ہوتے ہی ہم کینیڈا کی خبروں سےوابستہ تمام لنکس کو اپنی سرچ سے...
موساد کے ایجنٹس ترکی میں موجود غیرملکیوں کے علاوہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی جاسوسی میں ملوث تھے: رپورٹ بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق ترک انٹلی جنس ادارے ایم آئی ٹی نے استنبول پولیس کے انسداددہشت گردی کے شعبے کے تعاون سے ملک میں کام کرنے والے خفیہ اسرائیلی نیٹ ورکس بے نقاب کرتے ہوئے موساد (اسرائیلی خفیہ ایجنسی) کیلئے غیرملکیوں اور دفاعی صنعت کی جاسوسی میں ملوث 7 ایجنٹس گرفتار کر لیے ہیں۔ ایم آئی ٹی نے مہینوں نگرانی کے بعد کائونٹر انٹیلی جنس یونٹ سے 7 موساد ایجنٹس...
روسی صدر نے مسجد میں قرآن پاک سینے سے لگا کر دنیا کو پیغام دیدیا ۔ روسی صدر نے اپنے پیغام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل موہ لئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ قرآن مجید مسلمانوں کیلئے مقدس ہے اور دوسروں کیلئے بھی اس کا احترام لازم ہے ،عیدالاضحیٰ کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے داغستان میں مسجد کا دورہ کیا تو انہیں قرآن پاک تحفے میں دیا گیا جسے انہوں نے سینے سے لگالیا۔ روسی صدر کا دورہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ انہوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے اگلے روز مسجد کا دورہ کیا...
امریکہ میں کورونا وائر س کی وبا کے دوران امدادی پروگرامز کیلئے قائم کیے گئے خصوصی ریلیف فنڈ میں سے 200 ارب ڈالر کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سمال بزنس ایڈمنسٹریشن نے خصوصی فنڈ کی تقسیم میں جلد بازی دکھائی جس کی وجہ سے 200 ارب ڈالر کی ممکنہ طور پر چوری ہوئے۔ رائٹرز نے امریکہ کی سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے انسپکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف امدادی پروگرامز میں جلد بازی کی وجہ سے تقریبا...
مودی کو آئینہ دکھایاتو انتقامی کارروائی پر اتر آئے،خاتون صحافی کو بھی نہ بخشا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جوبائیڈن کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں مسلمانوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر سوال کرنے پر امریکی رپورٹر کو آن لائن ہراساں کیا جانے لگا۔ وائٹ ہاؤس نے سبرینا صدیقی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا، وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹر سبرینہ صدیقی نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر...
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح کردیا ویگنر کے زیادہ تر کمانڈر محب وطن روسی ہیں، انھیں کسی نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، قوم سے خطاب میں روسی صدر نے ویگنر جنگجوؤں کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے بغاوت سے گریز کیا۔ انھوں نے کہا ویگنر کے زیادہ تر کمانڈر محب وطن روسی ہیں، ویگنر گروپ نے میدان جنگ میں جرات دکھائی اور ڈونباس کو آزاد کرایا، وعدے کے مطابق انھیں کسی نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پیوٹن نے کہا جو ویگنر اہلکار بیلاروس جانا چاہتا ہے وہ جا سکتا ہے اور جو چاہے معاہدہ کر کے وزارت دفاع...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ اہم انکشافات کرتے سنائی دے رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خبررساں اداروں نے ایک آڈیو لیک جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ امریکی صدر کہتے ہیں کہ یہ انتہائی خفیہ بات ہے، یہ کا غذات ہیں اور ایران سے متعلق ایک انتہائی خفیہ دستاویز ہے، بطور صدر میں اس دستاویز کو منظر عام پر لاسکتا...
امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے اپنے وکیل اور عدالتی دستاویزات کے مطابق محکمہ انصاف کے ساتھ معاہدے میں جان بوجھ کر انکم ٹیکس ادا نہ کیے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈیلاویئر میں امریکی اٹارنی کی طرف سے کاغذات جمع کروائے گئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 53 سالہ ہنٹر بائیڈن کیخلاف الزامات ڈونلڈ ٹرمپ کے مقررکردہ وکیل ڈیوڈ ویس کی تحقیقات شروع کرنے کے بعد سامنے آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ریپبلک اتحاد کی طرف سے جوبائیڈن کے علاوہ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن ماضی میں...
سمندری طوفان بپر جوائے کے حوالےسے رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے اوور ایکٹنگ کی انتہا کردی ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ بھارتی ٹی وی چینلز ریٹنگز کیلئے نت نئے آئیڈیاز اور انوکھے انداز اپنانے میں کبھی نہیں جھیجھکتے، ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے انوکھےانداز اپنانے کی ایک ایسی ہی کوشش بھارتی ٹی وی چینلز کی جانب سے سمندری طوفان بپر جوائے کی رپورٹنگ کےحوالے سے کی گئی ، مگر چینل کو معلوم نہیں تھا کہ یہ کوشش الٹی پڑنے والی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی...
سیکولر اسٹیٹ ہونے کے سب سے بڑے دعویدار ملک بھارت میں 3 نوجوانوں کے خلاف مغل بادشاہ کی تصویر پروفائل پکچر لگانے کی وجہ سےمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت دنیا میں خود کو سب سے بڑا سیکولرملک بتاتا ہے مگر یہاں انتہا پسندی اور دیگر مذاہب کےخلاف معتصبانہ رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، آئے روز بھارت کی اقلیتی قوموں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف انتہا پسندحکومت، انتظامیہ اور سسٹم کا انتہا پسند رویہ کسی نے کسی واقعہ کےذریعے سامنے آجاتا ہے۔ تازہ ترین واقعہ...
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی دار الحکومت ریاض میں دسویں عرب چین بزنس کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے جہاں پہلے روز ہی 10 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ اتوار کو ”عرب چین تجارتی کانفرنس“ کے پہلے دن 37.5 ارب ریال ( 10 ارب ڈالر) مالیت کے 30 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اجلاس کے دوسرے روزٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت اوردیگر شعبوں میں معاہدے ہوں گے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔چین کے...
برطانیہ کا بڑے میڈیا گروپ کو فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا، میڈیا گروپ کی ملکیت میں سنڈے ڈیلی گراف، دی ڈیلی گراف کے علاوہ دی سپیکٹیٹر میگزین بھی شامل : رپورٹ برطانیہ کے بڑے اشاعتی ادارےدی ٹیلی گراف میڈیا گروپ کو قرض نادہندہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ میڈیا گروپ کی ملکیت میں سنڈے ڈیلی گراف، دی ڈیلی گراف کے علاوہ دی سپیکٹیٹر میگزین بھی شامل ہیں جنہیں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس بڑے میڈیا گروپ کو 2004ء میں جڑواں بھائیوں سر ڈیوڈ بارکلے اور سر فریڈک نے 6 سو 65 ملین پائونڈز...
امریکا میں 31 ارب پتی افراد کے پاس ملکی خزانے سے زیادہ دولت ہے، بلومبرگ انڈیکس کی ایک ر پورٹ کے مطابق امریکا میں 31ایسے ارب پتی ہیں جب کے پاس اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت موجود ہے۔ جمعہ تک امریکا کے سرکاری خزانے میں صرف 38.8 ارب ڈالرز باقی رہ گئے تھے،وزیر خزانہ جینیٹ یالین خبردار کر چکی ہیں کہ اگر قرض لینے کی حد میں 5 جون تک اضافہ نہ کیا گیا تو ملک تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہو جائے گا، جس سے عالمی معیشت کو جھٹکا لگے گا۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق اس وقت امریکا میں 18 شہری ایسے...
مسلمانوں سے نفرت کا اظہار بھارت میں فیشن: تعلیم یافتہ اور باشعور ہندوؤں میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت بھر دی گئی ہے: معروف بھارتی اداکارنصیر الدین شاہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اگر مسلمانوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں پر بات کریں تو انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ بھارت کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرنا اب فیشن کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ تعلیم یافتہ...
بھارت کے ریزرو بینک نے دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹ واپس لینے کا اعلان کردیا، مرکزی بینک نے کہا جن لوگوں کے پاس دو ہزار روپے کے نوٹ ہیں وہ انہیں 30 ستمبر سے پہلے بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں یا دیگر نوٹوں سے تبدیل کرا سکتے ہیں۔ یہ نوٹ نومبر 2016 میں دو ہزار کے نوٹ متعارف کرائے گئے تھے۔ اسی سال مودی نے ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کی تھی۔ بعد ازاں دو ہزار روپے کا نوٹ 2016 میں ہندوستان کے کل کرنسی نوٹوں کے 86 فیصد کو ختم کرنے کے بعد لایا گیا تھا۔ نوٹوں کے ساتھ 500 روپے...
پینٹاگون پر حملے کے بعد سے اس ڈیٹابیس کی تیاری شروع کی گئی تھی جس پر ناقدین کی طرف سے متعدد بار تشویش کا اظہار کیا گیا تھا: ذرائع بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے جاسوسی کے حوالے سے ڈیٹابیس کے باقاعدگی سے غلط استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی اس غیرقانونی سرگرمی کا انکشاف تب سامنے آیا جب ایک نگران عدالت کی طرف سے ترمیم شدہ دستاویز کے مطابق 6 جنوری 2021ء کو مشتبہ افراد کے کیپیٹل ہل میں داخل...
کرنا ٹک کے انتخابات میں کانگریس نےبی جے پی کو عبرت ناک شکست دیدی بھارت ریاست کرناٹک میں کانگریس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کو عبرت ناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں انتخابات کے دوران کانگریس نےبی جے پی کو غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق واضح طور پر شکست دیدی ہے، بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق کرناٹک کی ریاستی اسمبلی 224 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں سے اب تک کی گنتی کے مطاببق کانگریس 130 نشستیں جیت چکی ہے۔ دوسری جانب...
ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے انتخابی جلسے میں شہریوں نےاگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ ترک میڈیا کے مطابق جلسے میں ریکارڈ 17 لاکھ افراد نے شرکت کی ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جن میں ترک صدر اردوان کے مقابلے میں 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ ترک صدر انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے استنبول میں انتخابی جلسہ کیا ۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے اور اس انتخابی جلسے کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ قرار...

Back
Top