عالمی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی کی طرف سے خفیہ طور پر سرمایہ کاری کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ارب پتی بزنس مین گوتم اڈانی نے بھارت کی سٹاک مارکیٹ میں خفیہ طور پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ گوتم اڈانی نے خفیہ طور پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے ہی حصص کو سٹاک مارکیٹ سے خرید رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گوتم اڈانی نے اپنی ہی آف شور کمپنیوں کے اپنے ہی حصص خریدنے میں سٹاک مارکیٹ میں مبینہ اکائونٹنگ...
روس میں اسلامک بینکنگ کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ہےجس کے بعد خطے کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے یکم ستمبر سے اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے، روسی انتظامیہ کے اس فیصلے کو خطے کی مسلم بزنس کمیونٹی نے خوب سراہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اسلامی بینکنگ کا نظام مسلم اکثیریتی ریاستوں چیچنیا، باشکورتوستان، داغستان اور تاتارستان میں نافذ کیا جائے گا، نظام کی کامیابی کی صورت میں اسے ملک کی دیگر ریاستوں تک توسیع دیدی...
تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرنے کے بعد ملک سرحدوں کو بند کیا جا رہا ہے: فوجی قیادت غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی افریقی ملک گبون میں سینئر فوجی افسروں نے بغاوت کے بعد صدر علی بونگو اونڈیمبا کو گھر میں نظربند کر کے مارشل لاء نافذ کر دیا ہے۔ فوج کے سینئر افسران کا گبون کے سرکاری ٹیلیویژن پر صدر علی بونگو اونڈیمبا کی نظربندی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ صدر کے تمام اختیارات حاصل کرتے ہوئے حال ہی میں ہونے والے متنازع انتخابات کے نتائج کو معطل کرتے ہوئے تمام ریاستی اداروں کو...
نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کرگئے، مولانا دلاور حسین سعیدی کو جیل میں دل کا دورہ پڑا، ڈھاکا کے پی جی اسپتال منتقل کیا جہاں انتقال ہوگیا، قید میں المناک موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ اسپتال میں اُن کے انتقال کے بعد ہزاروں حامیوں نے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ دلاور سعیدی کا رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،اسپتال حکام کے مطابق دلاور سعیدی کو قاسم پورجیل میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد...
بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی فلائنگ کِس کیا دی خواتین آگ بگولا ہوگئیں،لوک سبھا میں نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران راہول گاندھی نے خواتین ارکان کی جانب دیکھتے ہوئے فلائنگ کِس کی۔ راہول گاندھی کے خطاب کے دوران حکومتی ارکان نے لوک سبھامیں شورشرابا مچایا جس پر اسپیکر انہیں خاموش کراتے رہے،راہول گاندھی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار لوک سبھا پہنچے اور تقریر کی، انہوں نے ریاست منی پور میں...
راہول گاندھی اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا: بھارتی ذرائع ابلاغ بھارت میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے آج ہونے والے اجلاس میں انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) پارٹی کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم نریندر مودی نے 2 گھنٹے 13 منٹ طویل تقریر کی۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے علاوہ حزب اختلاف کے...
میانمار میں فوج نے ملک میں جاری تشدد کا بہانہ بنا کر انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں فوج نے ملک میں جاری تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے انتخابات کو مزید 6 ماہ کے لئے ملتوی کردینے کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے آزادانہ او رمنصفانہ انتخابات کرانے اور بغیر کسی خوف کے ووٹ ڈالنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے اس لیے ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کی گئی۔ فروری سن دو ہزار اکیس میں میانمار کے فوجی حکمران جنرل مِن آنگ ہلینگ نےبغاوت کے ذریعہ حکومت کا تختہ...
ڈنمارک میں قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون پر بھی ملعون افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے گزشتہ دنوں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس کے خلاف مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک بڑی عمر کی خاتون قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے ساتھ اٹھا کر لے جاتی ہے تاہم اسی دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے افراد اس خاتون پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اسے زمین پر گرا کر...
1960ء فرانس سے آزادی حاصل کرنے والے مغربی افریقہ کے ملکنائیجر کی جنوب مشرقی سرحد، مالی اور برکینا فاسو میں مغربی سرحد پر پرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک سینکڑوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نائیجر میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران تین دن پہلے ملک کے منتخب صدر مملکت محمد بزوم کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد آج نائیجر کے فوجی جنرل عبدالرحمانے ٹچیانے نے خود کو ملک کو نیا سربراہ قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جنرل عبدالرحمانے ٹچیانی 2011ء سے صدارتی گارڈ کے...
سعودی عرب پرکشش تنخواہیں دینے والے ملکوں میں سب سے آگے۔۔سعودی عرب میں روزگار حاصل کرنے والے ہنرمند افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ : سروے رپورٹ بین الاقوامی کنسلٹی فرم ای سی اے انٹرنیشنل کی طرف سے مخصوص ملکوں میں غیرملکی کی تنخواہوں بارے سروے کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے ملکوں میں سعودی عرب سب سے پسندیدہ مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے ملک سعودی عرب میں مڈل منیجر سالانہ بنیادوں پر اوسطاً 83,763 پائونڈ (88.64لاکھ...
امریکا نے بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور نسلی فسادات پر اظہار افسوس کردیا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور نسلی فسادات کی مذمت کردی، انھوں نے کہا بھارتی ریاست میں جاری تشدد کے واقعات نے حیران اور خوف زدہ کیا۔ ویدانت پٹیل نے مزید کہا بھارت میں خواتین پر حملے کی ویڈیو حیران کن اور صدمہ انگیز تھی، ہم متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، خواتین کے خلاف ایسا تشدد کسی بھی مہذب معاشرے میں شرمناک ہے،امریکا منی پور میں...
بھارت میں سرکاری ملازمین نے انوکھی مثال قائم کردی، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بھارتی سرکاری ملازم نے رشوت کے 5000 روپے نگل لیے، پولیس کا چھاپہ پڑنے پر رشوت کے پیسے کھاجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں پیش آیا، جہاں اسپشل پولیس اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کو رشوت خورسرکاری ملازمین کے خلاف مہم کے دوران ایک شخص کی جانب سے گجندر سنگھ نامی سرکاری ملازم کے خلاف رشوت کا مطالبہ کرنے کی رپورٹ درج کروائی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی...
مسلمان باکسر پر سور کا گوشت پھینکنے والا برطانوی کھلاڑی برطرف مسلمان باکسر پر سور کا گوشت پھینکنے والے برطانوی کھلاڑی ایلکس اسٹین کو نوکری سے نکال دیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹین اور مو دین رواں ہفتے کے آخر میں ایک باکسنگ ایونٹ میں مدمقابل تھے اور انہوں نے اپنے لڑائی سے پہلے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران اسٹین نے کھڑے ہوکر اپنے مخالف کی جانب متوجہ ہوتے ہوئے کہا میں آپ کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ لایا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ ہاٹ ڈاگ سے محبت کرتے...
بھارتی ریاست میں مسیحی خواتین کیخلاف انسانیت سوز واقعہ پر بھارتی اداکاروں کا ردعمل۔۔امید ہے گھنائونے واقعے میں ملوث افراد کو اتنی سخت سزا دی جائے گی کہ آئندہ کوئی بھی ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے: اکشے کمار نریندر مودی کے دوراقتدار میں اقلیتوں کی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور مظالم میں اضافہ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شمال مشرقی بھارت کی ریاست منی پور میں اکثریت میٹی اور اقلیتی کوکی قبائل میں نسلی تنازعدات جاری ہیں جس میں خواتین کو برہنہ کر کے گلیوں میں پریڈ کروانے کا...
امریکی فوج کی لاکھوں حساس ای میلز معمولی غلطی کی وجہ سے روس کے اتحادی ملک مالی کو بھیج دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ڈومین میں معمولی غلطی کی وجہ سےکئی سالوں سے امریکی فوج کی حساس ای میلز روس کے اتحادی ملک مالی بھیجی جاتی رہی ہیں۔ یہ معمولی غلطی صرف ایک انگریزی حرف "آئی" کی وجہ سے پیش آئی، امریکی فوج کے جس ڈومین پر ای میلز بھیجی جانی تھی اس کا ڈومین".mil" تھا جبکہ ای میلز ".ml" پر سینڈ ہوتی رہیں، یہ مالی کا قومی ڈومین ہے۔ امریکی فوج کی ای میلز...
متحدہ عرب امارات اور بھارت میں دوطرفہ تجارت کا حجم 2022-23ء کے درمیان 84.5 بلین ڈالر تھی: ذرائع بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچے تھے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کیلئے امریکی ڈالر کے بجائے اپنی کرنسیوں کے استعمال کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد محمد بن زائد النہیان سےملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے لیے بھارتی روپے اور درہم میں ادائیگیوں کے لیے مفاہمت کی...
عوامی مفادات کیخلاف ورائے عامہ متاثر کرنے پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر گرفتاری کی گئی: اٹارنی جنرل آفس بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک شہری کو لگژری کارشوروم میں اپنی امارت کا اظہار کرتے ہوئے متکبرانہ انداز کی ویڈیو بنانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے ساتھ اس کے 2 ملازم نوٹوں کی گڈیاں لے کر شوروم میں داخل ہوتے ہیں اور وہ شخص تکبرانہ انداز میں پیسے اڑا رہا ہے۔ افواہوں اور انسداد الیکٹرانک کرائم اور افواہوں کے محکمے نے عوامی مفادات...
مختلف ملکوں کی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جس میں بظاہر سب سے بڑی رکاوٹ سکیورٹی خدشات ہیں: رپورٹ ذرائع کے مطابق چینی کنٹریکٹر افچین کی مدد سے طالبان کی سرکاری تیل وگیس کمپنی نے شمالی افغانستان سے مشترکہ طور پر تیل نکالنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیر معدنیات طالبان حکومت نے بتایا کہ صوبہ سرپل میں تیل کے کنوئوں سے روزانہ کی بنیاد پر 100 ٹن تیل نکالنے کا منصوبہ ہے جس سے حکومت کو کروڑوں ڈالر حاصل ہوں گے۔ وزیر کان کنی شہاب الدین دلاور نے چینی کمپنی کے عہدیداران کے ساتھ میڈیا سے...
بھارت میں کروڑ وں کی جائیدادوں کے مالک بھکاری نے مالی حیثیت سامنے آنے کے باوجودکہا ہے کہ میں بھیک مانگ مانگ کر ہی کروڑ پتی بنا ہوں، پیشہ تبدیل نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں بھرت جین نامی ایک بھکاری کی کروڑوں روپے کی جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھرت جین نےاپنی خراب مالی حالت کے باعث ممبئی کی سڑکوں، ٹریفک سگنلز، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر عوامی مقامات پر بھیک مانگنا شروع کی، بھرت جین نے بھیک سے اتنی دولت اکھٹی کی کہ اس نے...
بھارت میں شوہر کے خرچ پر پڑھائی کرنے والی ایک خاتون نے اعلی سرکاری نوکری ملتے ہی شوہر کو چھوڑ کر ایک دوسرے شخص سے تعلقات قائم کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر آلہ آباد میں پیش آیا، جہاں کی رہائشی خاتون جیوتی موریا نے شادی کے بعد پڑھائی جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی تو اس کے شوہر نے ناصرف اس کی خواہش کا احترام کیا بلکہ اس کو بھرپور مالی تعاون بھی فراہم کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جیوتی موریا کے شوہر...

Back
Top