عالمی

سعودی عرب کا غزہ کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب سعودی عرب نے منگل کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں غزہ میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا ,جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔ سعودی عرب نے اجلاس اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔...
چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور مشہور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میدان میں آگئیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایک پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ ہے اور ایک اسرائیلی بچہ ہے اور دونوں ہی جگہ سے متاثرہ ہیں۔ اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا دونوں میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر...
اسرائیل میں ہونے والے حماس کے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیے جانے والے حملے کو روکنے میں اسرائیلی انٹیلی جنس سروس بری طرح ناکام ہو گئیں اور اسرائیلی میڈیا پر سوالات اٹھائے جا نے لگے۔ اسرائیلی حکام سے سوال کیا گیا اس قدر بیشمار وسائل کے ہوتے ہوئے آپ کو حملے کی پیشگی اطلاع نہیں ملی تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ ایسا بھی کچھ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز درجنوں فلسطینی بندوق بردار اسرائیل اور غزہ کے درمیان قلعہ نما سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ غزہ سے...
کینیڈا میں سکھ رہنماوں کے قتل کے خلاف بھارت کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر امریکا نے سخت اقدامات اٹھالیے,امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے امریکا کو غیر معینہ مدت کے لیے بھارت کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہو گا، ہردیپ سنگھ تنازع کے باعث امریکا اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی...
افغانستان نے پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایات پرردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک ناقابل قبول ہے، پاکستان کو افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور برداشت سے کام لینا چاہیے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین جب تک اپنی مرضی اور اطمینان سے پاکستان سے نہیں...
امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں آزاد اور شفاف انتخابات کی حمایت کردی, امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ لاکھ بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتے۔ روز مرہ کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی رجیم چینج کی حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا کے قابل قدر شراکت دار کے کے طور پر دیکھتے ہیں ,کئی بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے۔ نیوز...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف گواہی دینے والے امریکی فوج کےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی ایک مقدمے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سرکاری گواہ کے طور پر پیش ہوئے تھے، جس پر سابق امریکی صدر غصے میں آگئے ہیں اور انہوں نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پھانسی دینے کی تجویز دیدی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بیان میں کہا کہ مارک ملی آئندہ ہفتے ریٹائر ہونے والے ہیں، ان کی ریٹائر منٹ امریکیوں...
بھارت میں ظلم بربرہت اور جہالت کہ انتہا,اقلیتوں کا جینا محال کردیا گیا,ادھار پر سود کی رقم دینے سے انکار پر سفاک ملزمان نے خاتون کو برہنہ کیا اور ان کے منہ پر پیشاب کیا۔ ریاست بہار کے ایک گاؤں میں خاتون رات گئے برہنہ حالت میں سڑکوں پر بھاگتی ہوئی نظر آئی جو اپنی جان بچانے کے لیے دہائیاں دے رہی تھی۔ قریبی آبادی کے لوگوں نے خاتون کو پناہ دی اور کپڑے پہنائے۔ معاملہ پولیس تک پہنچا۔ اپنے بیان میں ظلم کی شکار دلت خاتون نے ہوشربا انکشافات کیے۔ اس سے قبل مغربی ریاست راجستھان کے قبائلی...
سکھ رہنما کے قتل میں ملوث بھارت کا کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجراء معطل کرنے کا اعلان بھارتی حکومت نے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگنے کے بعد کینیڈین شہریوں کیلئے بھارت کے ویزوں کا اجراء معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ہمارے ہائی کمشنراور قونصل خانوں کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں جس سے نئی دہلی بخوبی آگاہ ہے، ان سیکیورٹی خدشات کے باعث اداروں کے معمول کے کاموں میں خلل پڑرہا ہے۔ ترجمان...
عرب ریاستوں سے سفارتی تعلقات کی بحالی پر ویٹو پاور فلسطینیوں کے حوالے نہیں کرنی چاہیے: بینجمن نیتن یاہو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا سعودی عرب کے ساتھ تاریخی امن معاہدے کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کر دیا۔ بینجمن نیتن یاہو کے مطابق ہم سعودی عرب کے ساتھ تاریخی امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اس کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جس کے بعد مشرق وسطیٰ ایک نکل شکل اختیار کر لے گا۔ رواں ہفتے کے دوران اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی...
امریکی سینیٹر باب مینن ڈیز اور ان کی اہلیہ پر رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹر باب مینن ڈیز اور ان کی اہلیہ دونوں پر اختیارات کے غلط استعمال اور مصری حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزامات ہیں۔ ڈیموکریٹک سینیٹر مینن ڈیز امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور سینیٹر باب پر مصری حکام کو حساس معلومات فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔ امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے رشوت کے بدلے مصری حکومت کے لیے کام کرنے کے الزام عائد ہونے پر سینیٹ کی...
امریکہ نے ایک بار پھر کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر تحفظات کا اظہار کردیا , امریکا نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سکھ رہنما دلیپ سنگھ نجر قتل کیس پر بھارت اور کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بھارت دلیپ سنگھ نجر قتل کیس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ انہوں نے کہا امریکہ بین الاقوامی جبر کو نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے اور اہم بات یہ...
سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کہتے ہیں کینیڈا بھارت کو اشتعال دلا رہا ہے نہ مسائل پیدا کر رہا ہے بلکہ یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے,نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک کینیڈین شہری کو کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا اور ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کسی بھی ملک کے لیے قانون کی حکمرانی انتہائی اور بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہے جبکہ کینیڈا...
امریکی جریدے فوربز نے 2023 کےلیے دنیا بھر کے 77 ممالک کے 2640 ڈالر ز ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی, فہرست میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال ارب پتیوں کی تعداد میں 75 نئے لوگ شامل ہوئے تاہم اس کلب میں جن نئے افراد کو خوش آمدید کہا گیا ان میں کوئی بھی امریکی شامل نہیں ہے۔ امریکا735 ارب پتیوں کے ساتھ اول، چین 539 کے ساتھ دوسرے، بھارت 169 کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں,ایلون مسک دنیا 237.9 ارب کےساتھ امیر ترین اور جیف بیزوس 154.3 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ امریکا کے ٹیکنالوجی کے بادشاہ ہیں وہیں...
ایران کو غیرملکی شہریوں کو سیاسی سودے بازی کیلئے استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے: برطانوی وزیراعظم امریکہ کی طرف سے ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کیے جانے کے بعد ایران کی طرف سے 5 ایرانی نژاد امریکی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ امریکہ میں گرفتار کیے گئے 5 ایرانی شہریوں کو بھی اس معاہدے کے مطابق رہا کیا گیا ہے جسے امریکہ، ایران تعلقات کے حوالے سے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا گیا ہے۔ دوسری طرف 5ایرانی نژاد امریکی شہریوں کے خصوصی طیارے کے ذریعے قطر پہنچنےپر امریکی حکام نے استقبال کیا اور...
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ پس پردہ مذاکرات روکنے کی دھمکی دیدی ہے اور اپنے اس فیصلےسے امریکہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے اسرائیلی اہلکار سے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ پس پردہ مذاکرات روکنے کی دھمکی سے متعلق امریکہ کو آگاہی دیدی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام اس پیش رفت کے باعث الجھن کا شکار ہیں کیونکہ انہیں یہ یقین ہے کہ سعودی عرب ، فلسطین تنازعے میں الجھے بغیر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرسکتا...
بھارتی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی کی نفرت پر مبنی ایجنڈے کو بڑھاوا دینے والے صحافیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے مسلمانوں، مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز ایجنڈے کو ہوا دینے والے نیوز اینکرز اور نیوز چینلز بے نقاب ہوگئے ہیں۔ ان عناصر کو بے نقاب کرنے والوں میں کوئی بیرونی طاقت ملوث نہیں ہے بلکہ بھارت کی اپنی اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے بھارتی میڈیا کے چہرے سے یہ...
پاکستان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو 3 سال قید ، جرمانہ پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال قید سنادی گئی، غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق سفیر رچرڈ اولسن پر 93 ہزار 400 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ سماعت کے دوران رچرڈ اولسن آبدیدہ ہوئے ، انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطیاں ہوئی ہیں اور اس کے سنگین نتائج بھی نکلے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اولسن پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکی پالیسی سازوں پر اثرانداز ہونے کیلئے قطر...
سعودی عرب نے انڈیا سے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان اکنامک کاریڈور منصوبے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعلان سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے کیا اور ہفتے کے روز اس منصوبے کی تعمیر کیلئے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان بھی کیا۔ عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 سربراہی اجلاس کے پہلے دن خطاب کیا اور انڈیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان نئی اکنامک کاریڈور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاشی باہمی انحصار کو...
عوام نے پھر صدر منتخب کیا تو سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالوں گا: میرے خلاف قائم کیے گئے تمام کیسز کے پیچھے امریکی صدر جوبائیڈن ہیں:ٹرمپ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف قائم کیے گئے تمام کیسز کے پیچھے صدر جوبائیڈن کا ہاتھ ہے جو سارے کا سارے جھوٹ پر مبنی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ میرے سیاسی مخالفین جو کچھ میرے ساتھ کر رہے ہیں ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک...

Back
Top