فلسطین اسرائیل کشیدگی پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا موقف کیا؟

jamima.png


چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور مشہور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی پر میدان میں آگئیں ۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایک پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ ہے اور ایک اسرائیلی بچہ ہے اور دونوں ہی جگہ سے متاثرہ ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا دونوں میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس کی مذمت کرتی ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1711394772676431928
اسرائیل کے مسلسل تیسرے روز بھی غزہ پر حملے جاری رہے جن میں 800 سے زائد فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 704 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 3800 زخمی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اسرائیل کے 3 دن پہلے کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1 ہزار ہوگئی، جن میں 73 فوجی بھی شامل ہیں، 130 اسرائیلی فوجی اور شہری حماس کی قید میں ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےکہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو کر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اسرائيلی وزير دفاع نے غزہ کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے، غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک پہنچا دیے گئے ہیں۔

اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھا دیا ہے، جنوبی لبنان پر حملے میں حزب اللّٰہ کے 3 فائٹر جاں بحق ہوئے جبکہ حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چیک پوسٹوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے جوابی حملہ بھی کیا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/pls jamaima ai.jpg
Last edited by a moderator: