گندم کی امپورٹ کافیصلہ نگران حکومت کا نہیں بلکہ وفاقی حکومت کا تھا، دانیال

ddani11h1h1.jpg


لیگی رہنما دانیال عزیز نے بڑا انکشاف کردیا،انہوں نے کہا ‏گندم کی امپورٹ کافیصلہ نگران حکومت کا نہیں بلکہ وفاقی حکومت کا تھا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ یہ جو جھوٹ ہے کہ سب کچھ نگران حکومت کی وجہ سے ہے یہ جھوٹ اب نہیں بکے گا، وفاقی حکومت اگست میں ختم ہوئی تھی اور کابینہ بنتے بنتے کچھ دن لگ جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1785908224274682073
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ 23جولائی2023کو وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے ای سی سی کی میٹنگ میں امپورٹ کی اجازت دی اورامپورٹ کی حد بھی مقرر نہیں کی اور ڈیوٹی فری کی اجازت دی اور پہلی شپمنٹ نگران حکومت کے دور میں ہی آئی۔

دانیال عزیز نے مزید انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت کی مارچ میں میٹنگ ہوئی جس میں مزید6لاکھ ٹن امپورٹ کی گئی.

واضح رہے کہ گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں اہم ترین انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں گندم درآمد کرنے کے لیے ایک منظم منصوبے کے تحت نجی شعبے کو کھلی چھوٹ دی گئی جس نے اضافی گندم درآمد کر کے قومی خزانے کو 300 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

وزارت خزانہ کی سفارش پر نگران حکومت کے دور میں نجی شعبہ کو مقررہ حد کے بجائے کھلی چھوٹ دے دی گئی۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
کک ایکس کھانے کی عادتشریف خاندان سے بڑھ کر کسی کی نہیں