’نانو اگین":فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح،وزیراعلیٰ پنجاب کے نواسے نواسیاں پرجوش"

nano-again-mamrya.jpg


فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح، وزیراعلیٰ پنجاب کے نواسے نواسیاں پرجوش

بچے اپنی نانو کی تصویر دیکھ کر خوشی میں نانو اگین، نانو اگین بولتے رہے: سوشل میڈیا صارف
وفاقی دارالحکومت لاہور میں 32 فیلڈ ہسپتالوں کے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے نواسے نواسیوں نے سڑک سے گزرتے ہوئے فیلڈ ہسپتال دیکھ کر خوشی کا اظہار کر دیا۔ مریم نوازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے نواسے نواسیوں کی خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس کے بعد کے بعد وہ ہر طرف وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سڑک سے گزرتے ہوئے فیلڈ ہسپتال دیکھنے کے بعد مریم نوازشریف کے نواسے نواسیوں کو خوش ہو کر جوش سے "ایک بار پھر نانو" کے نعرے بلند کرتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ خوبصورت ویڈیو کو دیکھ کر انداز لگایا جا رہا ہے کہ لاہوری عوام کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر کے افراد بھی عوام کیلئے ان کی خدمات سے بہت خوش ہیں۔

مریم نوازشریف نے اپنے نواسے نواسیوں کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: لاہور کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے میرے نواسے نواسیاں فیلڈ ہسپتال کو دیکھنے کے بعد پرجوش ہو گئے اور "ایک بار پھر نانو" کے نعرے لگانے لگے، ویڈیو کے کیپشن میں مسکراتے ہوئے ایموجی کو بھی شیئر کیا۔

https://twitter.com/x/status/1785679539601048032
ایک سوشل میڈیا صارف نوید احمد نے مریم نوازشریف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے نواسے نے جب سڑک پر فیلڈ ہسپتال دیکھے، تو بچے اپنی نانو کی تصویر دیکھ کر خوشی میں نانو اگین، نانو اگین بولتے رہے، ماشاءاللہ !

https://twitter.com/x/status/1785949720579297434
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کے منصوبے کا افتتاح گزشتہ روز ہی کیا تھا، منصوبے کے آغاز پر پہلے مرحلے میں 32 سے زیادہ چھوٹے بڑے فیلڈ ہسپتالوں کو فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے مختلف ضلعوں میں 21 بڑے فیلڈ ہسپتال بھی شہریوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ان بچوں کا انکی ماں کا انکے باپ کا انکی نانی چار سو بیس کا علاج دوا دارو لندن میں ہوتا ہے انہوں نے تو کہنا ہے کہ نانو گشتی اگین اور اگین لوٹو اس چوتیا عوام اور ملک کو ان کے ایل پر ہے جو پاکستان میں ہوتا ہے
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
کلاسک ڈراما کوین

اللہ نہ کرے کے ضرورت پڑے، لیکن طبیعت خراب ہو تو ان بچوں کونّانو اگیں ہسپتال لے کے جانا