سمندری طوفان:ریٹنگ کیلئے خاتون اینکر نے اوور ایکٹنگ کی انتہا کردی

overactinghahss.jpg

سمندری طوفان بپر جوائے کے حوالےسے رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے اوور ایکٹنگ کی انتہا کردی ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹی وی چینلز ریٹنگز کیلئے نت نئے آئیڈیاز اور انوکھے انداز اپنانے میں کبھی نہیں جھیجھکتے، ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے انوکھےانداز اپنانے کی ایک ایسی ہی کوشش بھارتی ٹی وی چینلز کی جانب سے سمندری طوفان بپر جوائے کی رپورٹنگ کےحوالے سے کی گئی ، مگر چینل کو معلوم نہیں تھا کہ یہ کوشش الٹی پڑنے والی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سٹوڈیو میں خاتون اینکر ہاتھ میں چھتری پکڑے سکرین پر نمودار ہوتی ہے اور ایسا ادھر ادھر لڑکھراکر ایسا تاثر دینے کی کوشش کرتی ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے اس اینکر سے کھڑا ہونا مشکل ہورہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1669024120347185153
اینکر کے پیچھے سمندری طوفان کی تباہ کاریاں بھی دکھائی جارہی ہیں جن سے متعلق فیکٹ چیک نے انکشاف کیا ہے کہ یہ مناظر بپر جوائے کے نہیں بلکہ ماضی میں امریکی ریاست فلوریڈا میں آنے والے طوفان کے ہیں۔

خاتون اینکر گرتی پڑتی رپورٹنگ کرتے ہوئے کہتی ہے کہ "اس وقت ہم گجرات پہنچ چکے ہیں، یہاں اتنی تیزی سے ہوائیں چل رہی ہیں کہ کھڑا ہونا اور بولنا بھی مشکل ہورہا ہے، کیونکہ بپر جوائے کی وجہ سے اس وقت 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں"۔

خاتون اینکر طوفان کےحوالے سے لوگوں کو احتیاط کرنے کی تجاویز بھی دیتی دکھائی دے رہی ہیں مگر ویڈیودیکھنے والوں کی زیادہ توجہ باتوں کے بجائے ان کی اوور ایکٹنگ پر زیادہ جارہی ہے۔