
سیکولر اسٹیٹ ہونے کے سب سے بڑے دعویدار ملک بھارت میں 3 نوجوانوں کے خلاف مغل بادشاہ کی تصویر پروفائل پکچر لگانے کی وجہ سےمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت دنیا میں خود کو سب سے بڑا سیکولرملک بتاتا ہے مگر یہاں انتہا پسندی اور دیگر مذاہب کےخلاف معتصبانہ رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، آئے روز بھارت کی اقلیتی قوموں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف انتہا پسندحکومت، انتظامیہ اور سسٹم کا انتہا پسند رویہ کسی نے کسی واقعہ کےذریعے سامنے آجاتا ہے۔
تازہ ترین واقعہ بھی ایسے ہی انتہا پسند رویے کی عکاسی کرتا ہے، یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں ہندو تنظیم کے رکن امر جیت سروے نے تین مسلمان نوجوانوں کے خلاف شکایت درج کروائی کہ 20 سالہ محمد علی نے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر بطور واٹس ایپ پروفائل پکچر لگائی ہے۔
بھارتی پولیس نےاس ہندو اتنہا پسند تنظیم کے رکن کی شکایت پر مقدمہ بھی درج کرلیا تینوں مسلمان نوجوانوں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9aurangsgsgzebebebee.jpg