نیا قانون منظور،کینیڈا کی خبریں اب گوگل سرچ کا حصہ نہیں ہوں گی؟

google-canada-news.jpg


کینیڈا میں منظور ایک قانون کےبعد اب گوگل سرچ بے کار ہوگیا ہے، کینیڈا کے باسیوں کو اب گوگل سرچ اور دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس میں تمام آن لائن پلیٹ فارمز کیلئے یہ لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ خبروں کے اداروں کو کچھ نا کچھ رقم ضرور فراہم کریں گے۔


گوگل کے مطابق بدقسمتی سے اس قانون کے لاگو ہوتے ہی ہم کینیڈا کی خبروں سےوابستہ تمام لنکس کو اپنی سرچ سے مٹادیں گے، اب کینیڈا میں رہنے والے اور دنیا کے دیگر حصوں میں موجودلوگ کینیڈا کی خبروں اور دیگر سہولیات سے محروم ہوجائیں گے۔


گوگل نے نئے منظور کردہ قانون پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرچ سے کینیڈا کی خبروں، حالات حاضرہ کے احوال اور ڈسکور پراڈکٹس سے متعلق تمام لنکس کو نکال دے گا۔

خیال رہے کہ کینیڈا کی حکومت نے حال ہی میں سی 18 کے نام سے ایک آن لائن نیوز ایکٹ منظور کیا ہے، اس قانون کے تحت تمام سرچ کمپنیاں ان کمپنیوں کو رقم ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
Very strange law in the 1st world democratic country.
کیو نکہ اب فرسٹ ورلڈ والوں کو تھرڈ ورلڈ والے عوام سوٹ کرتے ہیں فرسٹ ورلڈ والے عوام رولا بہت ڈالتے ہیں جبکہ تھرڈ ورلڈ والوں کی ماں بہن بیٹی بیوی بچے سب کی ایسی تیسی کر دو وہ آگے سے تھینک یو کہہ کر میاں دے نعرے وجن گے کے نعرے لگاتے ہیں