عالمی

دہشت گردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ، بھارت ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر۔۔۔2019ء سے اب تک ایم ایل، سیف ایف ٹی قوانین کے حوالے سے 2 بار بھارتی اقدامات کا جائزہ لینے کا منصوبہ موخر کیا جا چکا ہے : ذرائع پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بھارت ان کے ریڈار پر آگیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے رواں سال منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کیے گئے بھارتی اقدامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے جون 2024ء میں ایف اے ٹی ایف پلنری اجلاس میں...
بھارت نے روس سےتیل کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے، تیل کی درآمد دسمبر کے مقابلے میں 9اعشاریہ2 فیصد بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں بھارت کی جانب سے روسی تیل کی درآمدریکارڈ1اعشاریہ 4 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے، بھارت اپنی تیل کی ضرورت کا سب سے بڑا حصہ روس سےدرآمد کرتا ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر عراق سے تیل خریدتا ہے، گزشتہ پانچ ماہ کے دوران بھارت نے مجموعی طور پر 5ملین بی پی ڈی خام تیل درآمد کیا، اس میں سے 27 فیصد حصہ روسی تیل کا تھا۔...
گزشتہ ہفتے ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار اپنی اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔ پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکار جاگدس...
ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق خبروں کے بعد افغانستان میں طالبان حکومت نے ایکشن لے لیا، اسمگلنگ روکنے کیلئے کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اس حوالے سے کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس پر ہر مسافر کو زیادہ سے زیادہ 5ہزار ڈالر اور زمین راستوں سے افغانستان میں داخل ہونے والے...
سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے سفارتی عملے کو واپس بلوالیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے عملےکو واپس بلوالیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر بند کیا گیا، سعودی عرب نےاپنے سفارتخانے میں تعینات سفارتی عملے اور ملازمین کو کابل سے فوری طور پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد منتقل کردیاہے۔...
بنگلہ دیش کو عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 4اعشاریہ 7 ارب ڈالر کا قرض مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے معاشی مشکلات کے پیش نظر جولائی2022 میں آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے رابطہ کیا تھا، عالمی مالیاتی ادارے نے بنگلہ دیش کیلئےپاکستان اور سری لنکا کے مقابلے میں جلدی قرض کی منظوری دیدی ہے، بنگلہ دیش اس قرض کی رقم کو معاشی استحکام کیلئے استعمال کرے گا۔ آئی ایم ایف کے تازہ ترین پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کو 3اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کا قرض فراہم کیا جائے گا جس میں سے47کروڑ60 لاکھ...
بھارت میں ایک شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد سے تعلق ہونے کا انکشاف ہوا اور اس نے بیوی کے دوست اکشے کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور تمام تر ثبوتوں کو بھی چھپا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شوہر کو بیوی کے دوسرے شخص کے ساتھ تعلق کا کیسے پتا چلا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں...
برازیل میں حالیہ حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بعد برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا۔آرمی چیف پر مظاہرین کا ساتھ دینے کاالزام ہے یہ برطرفی دارالحکومت میں مظاہرین کی طرف سے پارلیمنٹ، صدارتی محل اور سپریم کورٹ پر دھاوا بولنے کے واقعے کے دو ہفتے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی اروڈا کو بر طرف کر دیا جنہوں نے ایک ماہ قبل ہی یہ عہدہ سنبھالا تھا ۔آرمی چیف جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا نے سابق صدر...
ہلیٹری کلنٹن کیخلاف بے بنیاد مقدمہ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل کو جرمانہ۔۔یہ ایسا مقدمہ ہے جو کبھی دائر نہیں ہونا چاہیے تھا جو قانونی طور پر انتہائی بے بنیاد اور ایک نامناسب مقصد کیلئے دائر کیا گیا: امریکی عدالت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل پر امریکی عدالت کی طرف سے سابق امریکی وزیر خارجہ وخاتون اول ہیلری کلنٹن کے خلاف ایک بے بنیاد مقدمے کی پیروی کرنے پر مشترکہ طور پر 1 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ مڈل بروکس نے 46 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں...
سعودی عرب نے مستقبل میں بغیر کسی شرط کے مالی امداد نہ دینے کا عندیہ دے دیا۔ سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب بغیر کسی شرط کے براہ راست گرانٹس اور ڈپازٹس دیتا ہے لیکن اس پالیسی کو اب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر محمد الجدعان نے کہا کہ اب براہ راست گرانٹس یا ڈپازٹس دینے کے بجائے دوست ممالک کو اصلاحات کرنے پر زور دیا جائے گا۔ محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکی ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسیوں میں تجارت کرنے کے لیے بات چیت...
سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون آرٹیکل 8 میں ترمیم کردی گئی،جس کے تحت شہریت دینے کا اختیار وزیر داخلہ سے لیکر ولی عہد کو دیدیا گیا، سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی ہدایت پر شہریت دینے کے قانون میں ترمیم متعارف کرائی گئی،قانون میں درج جملے ’’وزیر داخلہ کے فیصلے کے ذریعے‘‘ کو ’’وزیر داخلہ کی تجویز پر اور وزیراعظم کے حکم سے” سے بدل دیا گیا۔ ترمیم کے بعد اب شہریت دینے کا اختیار ولی عہد اور وزیر اعظم کے پاس چلا گیا،وزیرداخلہ بس تجویز کرسکیں گے اور شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ...
گزشتہ ماہ سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔ رونالڈو اور جارجینا نے اب تک شادی نہیں کی البتہ دونوں ایک ساتھ ہی رہتے ہیں اور ان کے کئی بچے ہیں، لیکن سعودی عرب میں شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں، لہٰذا اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر کافی چرچہ ہے کہ آیا سعودی حکومت دونوں کو ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔ اس حوالے سے سعودی وکلا نے ہسپانوی خبر رساں ایجنسی ای ایف...
ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ نے شائع ہونے سے قبل ہی لوگوں کو توجہ حاصل کرلی، کتاب دس جنوری کو شائع ہوگی، برطانوی اخبار اس کتاب میں کیے جانے والے انکشافات سامنے لارہے ہیں، پہلے ہیری اب برطانوی اخبار گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری'اسپیئر 'کی پیشگی کاپی دیکھی ہے۔ برطانوی شہزادہ ہیری کا اپنی اہلیہ میگن مرکل کے حوالے سے کتاب میں کیے جانے والا انکشاف سامنے آیا ہے،رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری نے اسپیئر میں اپنی اہلیہ میگن مرکل کے ٹی وی ڈراما...
برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں بڑے بھائی ولیم پر جسمانی تشدد کے الزامات لگائے ہیں،شہزادہ ہیری کی دھماکا خیز کتاب دس جنوری کو منظر عام پر آنے والی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد بادشاہ چارلس نے بھائی ولیم اور مجھ سے کہا کہ میرے آخری برسوں کو دونوں بھائی مشکل مت بناؤ۔ اپنی کتاب ’’اسپیئر‘‘ میں ہیری نے لکھا کہ اپریل 2021 میں شہزادہ فلپ کی تدفین کے موقع پر ان کے والد چارلس میرے اور بھائی ولیم کے درمیان میں کھڑے تھے اور ہمیں مشورہ دیا کہ آخری سالوں کو مشکل نہ بناؤ۔ اس سے...
بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن الیکشن کمیشن نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ کونسل کی 8 ہزار سے زائد نشستیں 18 سے 2 جنوری کے درمیان خالی ہو جائیں گی جس کے بعد 28 دن کے اندر لازمی انتخابات کروانے ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فروری سے پہلے کیا جائے گا، جنہیں کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صدر رانیل وکرما سنگھے،...
برطانوی شاہی خاندان میں دراڑیں سامنے آنے لگیں، پہلے شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان سے اپنی اہلیہ میگن کے ہمراہ علیحدگی اختیار کی اور اب ہیری نے بڑے بھائی پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ان کی اہلیہ میگن مرکل سے متعلق ہونے والی گفتگو کے دوران ولیم سے جھگڑا ہوا، اس دوران بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے میرا گریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگن مرکل سے...
امریکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا کو سزائے موت دے دی گئی، امریکی عدالت نے پہلی مرتبہ دوست کے قتل کے الزام میں خواجہ سرا کو سزائے موت دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2006 میں دوست کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والی امبر میک لوگلن کی زندگی کا خاتمہ انجیکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ امبر میک کے وکیل کا کہنا ہے کے سزا کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کردی گئی ہیں ، ان کا کہنا تھا کے عدالت کے سامنے قتل کی وجوہات بیان کرنےکے باوجود انہیں کوئی رعائت نہیں دی گئی۔ وکیل کے مطابق بچپن سے سخت...
اگر یہاں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکا جانا ہے تو مجھے بھی یہ ڈگریاں رکھنے کی ضرورت نہیں: پروفیسر شبنم نسیمی تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے ایک پروفیسر شبنم نسیمی نے نجی ٹی وی چینل طلوع کے لائیو پروگرام میں خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے کے خلاف ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں پھاڑتے ہوئے کہا "اگر یہاں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکا جانا ہے تو مجھے بھی یہ ڈگریاں رکھنے کی ضرورت نہیں" جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ افغانستان نژاد امریکی فلم...
روس نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا دی، صدر پیوٹن نے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ روسی صدر پیوٹن کے حکم نامے کے مطابق وہ ممالک جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ان کو روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کی جائیں گی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری 2023 سے نافذ العمل ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ یورپی یونین،...
اٹھتر 78 سالہ فرانسیسی بدنام زمانہ سیریل کلر چارلس سوبھراج کو نیپال کی سپریم کورٹ نے بدھ کے روز صحت کی خرابی اور بڑھتی عمر کے باعث رہا کر کے 15 دنوں کے اندر ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جو کہ 2003ء سے جیل میں قید تھا اور وہ اپنی سزا کا تین چوتھائی حصہ پورا کر چکا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چارلس سوبھراج دل کا مریض ہے اس کی 2017ء میں اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے جبکہ اس کی رہائی بستر پر پڑے قیدیوں کو رحم کے ساتھ رخصت کرنے کی اجازت دینے کے قانون کے تحت کی گئی ہے، انہیں کل...

Back
Top