سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ اہم انکشافات کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خبررساں اداروں نے ایک آڈیو لیک جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔
امریکی صدر کہتے ہیں کہ یہ انتہائی خفیہ بات ہے، یہ کا غذات ہیں اور ایران سے متعلق ایک انتہائی خفیہ دستاویز ہے، بطور صدر میں اس دستاویز کو منظر عام پر لاسکتا تھا، اب میں نہیں کرسکتا، آپ جانتے ہیں مگر یہ بھی ایک راز کی بات ہے"۔
بی بی سی کے مطابق تقریبا 2 منٹ طویل یہ ریکارڈنگ جولائی 2021 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ وہی آڈیو جس کا حوالہ پبلک پراسیکیوٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کی چوری سے متعلق کیس میں فرد جرم عائد کرواتے ہوئے دیا تھا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے حساس دستاویزات کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کے الزام سے انکار کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10trupmaududo%3Brakakak.jpg