لاہور پولیس بے گناہ رکشہ ڈرائیور کا رکشہ ہڑپ کر گئی

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1941509659606778148
۹ مئی ظلم کی داستان امجد خانیہ تصویر ایک رکشہ ڈرائیور امجد خان کی ہے۔ 5 اگست 2023 کو ایک سواری اُتارنے زمان پارک آئے۔پولیس نے گرفتار کر کے چار ماہ پرانے ۹ مئی کے مقدمہ نمبر 103/23 سرور روڈ میں ڈال دیا۔اس بیگناہ شخص کی میں نے ضمانت کروائی مچلکے کروا کر جیل سے نکالا۔

رکشے کی سُپرداری فائل کی بہت کوشش کے باوجود پولیس نے رکشہ واپس نہیں کیا۔ ۹ مئی میں گرفتار لوگوں کا سامان مال غنیمت سمجھ کر پولیس افسران ہڑپ کر گئے انہی میں سے کوئی درندہ اس غریب کا قسطوں والا رکشہ بھی ہڑپ کر گیا۔

امجد خان کی پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں آجکل جیل ٹرائل روزانہ کیب نیاد پر ہے۔ پچھلے ہفتے پیشی پر آیا تو بہت پریشان لگ رہا تھا مجھے ایک سائیڈ پر لے جا کر کہنے لگا وکیل صاحب بہت پریشان ہوں۔ پہلے تو ہفتے بعد تاریخ ہوتی تھی روزانہ کہیں نہ کہیں دیہاڑی لگ جاتی تھی اب روز جیل آنے سے وہ بھی ممکن نہیں رہا۔ گھر کرائے پر ہے روزانہ دھرمپورہ سے پیدل کوٹلکھپت جیل آتا جاتا ہوں۔پچھلے ہفتے سے جیب میں ایک روپیہ نہیں ہے جیل سے نکل کر داتا دربار پیدل جاتا ہوں وہاں سے روٹی چاول اکٹھے کر کے شام کو گھر پہنچتا ہوں۔اسطرح بچے گزر بسر کر رہے ہیں۔۔۔بات کرتے کرتے رو پڑے۔۔۔کہنے لگے بڑی بیٹی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے مبارکباد دینے نہیں گئے۔

پٹھان ہیں ہماری روایات ہیں مگر اب خالی ہاتھ کیسے اسکے گھر جاوں، بیٹی کیا سوچے گی۔۔۔۔اللہ اکبر کبیرامیری پارٹی قیادت سے درخواست ہے امجد خان جیسے خوداروں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر انکی مدد کریں۔ملک پرویز اقبال اُموی

https://twitter.com/x/status/1941525407075119167
 

Back
Top