ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت "امریکا پارٹی" کے قیام کا اعلان کر دیا

1751781646715.png


کیلیفورنیا: دنیا کے معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جسے وہ امریکا کی روایتی سیاسی قوتوں کا متبادل قرار دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس جماعت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس (X)‘ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ریپبلکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں کے پرانے اور کرپٹ نظام نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کی حقیقی نمائندہ قیادت سامنے آئے۔"
https://twitter.com/x/status/1941584569523732930
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ’امریکا پارٹی‘ عوام کو حقیقی آزادی، شفاف حکومت، اور بااختیار شہریوں کا تصور پیش کرے گی۔ انہوں نے اس نئی جماعت کو "طاقتور طبقے کے بجائے عوامی خدمت کا پلیٹ فارم" قرار دیا۔

ابھی تک ’امریکا پارٹی‘ کی باقاعدہ رجسٹریشن کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ آیا پارٹی نے امریکا کے انتخابی کمیشن کے ساتھ اپنا اندراج کرایا ہے یا نہیں۔ مسک کی جانب سے پارٹی کی قیادت، منشور، یا تنظیمی ڈھانچے سے متعلق بھی کوئی باضابطہ معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

ایلون مسک کا یہ اعلان ایک طویل عوامی تنازعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ان کے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان شدید اختلافات دیکھنے میں آئے۔ ٹرمپ کی سابقہ انتظامیہ میں مختصر عرصے تک شامل رہنے والے مسک نے بعد ازاں ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکس اصلاحات پر سخت تنقید کی تھی۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ماضی میں ٹرمپ کی انتخابی مہم میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی، تاہم صرف 129 دن بعد انتظامیہ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ان اختلافات کے بعد ایلون مسک نے کھل کر اپنی سیاسی سوچ اور وژن کا اظہار شروع کر دیا تھا، جو اب ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کی صورت میں سامنے آ چکی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Nice2MU

President (40k+ posts)
پارٹی بنانا آسان کام ہے لیکن صرف پیسوں کے ذریعے اسے مقبول کرانا بہت مشکل کام ہے ۔۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
He has a long way to go to establish the party. In the next elections, he might secure 8 to 10 seats; however, Elon Musk cannot become president because he was not born in the USA.
 

Back
Top