مسلمانوں سے نفرت کا اظہار بھارت میں فیشن بن چکا ہے،نصیرالدین شاہ

naseeidhaia.jpg

مسلمانوں سے نفرت کا اظہار بھارت میں فیشن: تعلیم یافتہ اور باشعور ہندوؤں میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت بھر دی گئی ہے: معروف بھارتی اداکارنصیر الدین شاہ

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اگر مسلمانوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں پر بات کریں تو انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ بھارت کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرنا اب فیشن کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ تعلیم یافتہ اور باشعور ہندوئوں میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت بھر دی گئی ہے۔

نصیر الدین شاہ نے اپنی آنے والی نئی ویب سیریز تاج: ریجن آف ریوینج کی پروموشن تقریب میں بھارتی حکومت پر اسلاموفوبیا پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بہت چالاکی سے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اپنے شہریوں کے ذہنوں کو آلودہ کر دیا ہے۔ فلمیں ہوں یا عام زندگی مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرنا فیشن کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف مسلسل پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے اس لیے یہ وقت انتہائی پریشان کن ہے۔ مسلمانوں کیخلاف بڑھتی نفرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت اگر سیکولر ملک ہے اور یہاں جمہوری نظام بھی موجود ہے تو ہر چیز میں مذہب کو داخل کیوں کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گرفتاری سے ایک خاص کا پیغام پھیلایا جا رہا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذریعے آریان خان کی گرفتاری سے حکومت یہ بتایا چاہتی تھی کہ وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ماضی میں بہت سے فلم میکرز اہم مسائل پر بغیر خوف کے فلمیں بناتے تھے لیکن اب فلم میکرز کے لیے حالات سازگار نہیں رہے۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک کی معروف شخصیات اور ان کے خاندان پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری سے یہ پیغام دیا گیا کہ اگر ہم آریان خان کے ساتھ یہ کر سکتے ہیں تو ایسا کسی کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے لہٰذا دھیان سے رکھیں۔ مسلمانوں سے نفرت بھارت کی ترقی کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس سے ملک آگے نہیں پیچھے جائیگا۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
... yahan to phir bhi ek doosrey mazhab walay musalmano say nafrat kartey hain
Lekin
Pakistan mein musalman hi musalman ko maar raha hai, auratoon ko utha kar bey izzati kartey hain
Keya isi liay pakistan banaya tha ???
Bolo, jawaab do Patwariyo....
 

Back
Top