مودی سے سوالوں پر امریکی خاتون رپورٹر ہراساں، وائٹ ہاؤس کی مذمت

sabrina-sdaq.jpg


مودی کو آئینہ دکھایاتو انتقامی کارروائی پر اتر آئے،خاتون صحافی کو بھی نہ بخشا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جوبائیڈن کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں مسلمانوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر سوال کرنے پر امریکی رپورٹر کو آن لائن ہراساں کیا جانے لگا۔

وائٹ ہاؤس نے سبرینا صدیقی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا، وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹر سبرینہ صدیقی نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر سوال کیا تھا۔


سبرینہ صدیقی کی جانب سے سوال کیے جانے پر انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سبرینا صدیقی کے سوال کا جواب نہ دے سکے اور بات کو ٹال دیا،بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے سوال پوچھنے پر سبرینا صدیقی کو آن لائن شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنانا شروع کردیا،سبرینا صدیقی کو دھمکیاں دی گئیں اور سوشل میڈیا پر ان کے لیے نفرت پر مبنی پیغامات لکھے گئے۔

وائٹ ہاؤس نے سبرینا صدیقی کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے،سبرینا صدیقی 1986 میں امریکا میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ والدہ پاکستان سے ہیں۔

سبرینا صدیقی وال اسٹریٹ جنرل سے قبل سی این این اور گارڈین کی رپورٹر بھی رہ چکی ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

چل بھئی آر ایس ایس کے غنڈوں کو ایک اسائنمینٹ اور مل گئی.... سبرینا صدیقی کا سر تن سے جدا
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Abhi Pakistan ma Hoti Tu kun Ka kidnap kia ja chuka hota aur Agr ye lifaffa journalist like Hamid Mir, saafi and other ki Tara Nahi Hoti Tu murder bhi ho chuka hota
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Hamari taraf bhi ek Makhlooq paee jati hai jis ka naam hai " Andhbhakt", jo ki Modi k maan nay waly hain. Aasaan lafzon mein bataun to "Patwari" keh saktey hain.
Wo bhi Patwariyon ki tarah hi Jahil, kund zehn hotey hain.
...lekin in ki tadaad mein kami honay lagi hai. Us ki taraz misaal Karnataka k elections hain.