ترکی نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

10%D8%AA%D8%A6%D8%B1%DA%A9%D8%B9%D8%B9%DB%92%D8%B9%DB%92%D8%B9%DB%92%D8%B9%DB%92%DB%8C%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%B9%D8%A7%D9%84.jpg

موساد کے ایجنٹس ترکی میں موجود غیرملکیوں کے علاوہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی جاسوسی میں ملوث تھے: رپورٹ

بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق ترک انٹلی جنس ادارے ایم آئی ٹی نے استنبول پولیس کے انسداددہشت گردی کے شعبے کے تعاون سے ملک میں کام کرنے والے خفیہ اسرائیلی نیٹ ورکس بے نقاب کرتے ہوئے موساد (اسرائیلی خفیہ ایجنسی) کیلئے غیرملکیوں اور دفاعی صنعت کی جاسوسی میں ملوث 7 ایجنٹس گرفتار کر لیے ہیں۔

ایم آئی ٹی نے مہینوں نگرانی کے بعد کائونٹر انٹیلی جنس یونٹ سے 7 موساد ایجنٹس گرفتار کیے جنہوں نے جاسوسی کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔


ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد کا تعلق 9 نیٹ ورکس میں فعال 56 ایجنٹس میں شامل ہیں جن کی نگرانی تل ابیب میں موساد کے 9 ایجنٹس کر رہے تھے جو عالمی سطح پر فعال ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گرفتار کیے گئے جاسوس غیرملکی شہریوں کی زندگیوں بارے اہم معلومات آن لائن طریقوں سے جمع کرتے تھے۔

النشرہ نامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق مواد کیلئے کام کرنے والے 7 ایجنٹس ترکی میں موجود غیرملکیوں کے علاوہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی جاسوسی میں ملوث تھے جنہیں بڑے پیمانے پر بیرون ملک تربیت دی گئی۔ مواد سے تعلق رکھنے والے یہ جاسوس انتہائی پیشہ ور ہونے کے باعث وہ عرصہ دراز تک ترک خفیہ ایجنسی کے ہاتھ نہ آ سکے۔

ایم آئی ٹی کی دستاویزات سے پتا چلا کہ غیرملکی شہریوں کی جاسوسی کیلئے جی پی ایس کے ذریعے گاڑیوں کی نقل وحرکت، پاس ورد ہیک کرنے کے علاوہ ان کی لوکیشنز تک رسائی بھی حاصل ی جاتی تھی۔ ایک آپریٹو نے مواد کی طرف سے دیئے گئے ہدف کا تعاقب بھی کیا تاکہ ملاقات کی تصویریں بنائیں جائیں،آپریشن کی نگرانی عرب نژاد اسرائیلی سلیمان اگباریا کرتے تھے۔

ایم آئی ٹی کے مطابق مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے ان اشخاص کے سیل متعدد زبانوں میں چلنے والی جعلی ویب سائٹ کے ذریعے لوکیشنز تک رسائی حاصل کرتے تھے۔ موساد ایجنٹس انگلینڈ، جرمنی، سپین، ملائشیا، سویڈن، بلجیم اور انڈونیشیا میں موجود ایک دفعہ استعمال کی جانے والی فون لائن کے ذریعے رابطے میں رہتے تھے۔

ترک صحافی لیونت کمال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گرفتار ایجنٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی نے موساد (اسرائیلی خفیہ ایجنسی) کے جاسوسوں کا ایک گروہ گرفتار کیا ہے۔ موساد کے یہ ایجنٹس ترکیہ میں رہائش پذیر افراد کی انٹلی جنس معلومات کو جمع کرنے میں مصروف تھے جن میں فلسطینی اور عرب شہری بھی شامل ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1675784026399940609
قبل ازیں اکتوبر 2021ء میں بھی ایم آئی ٹی کی 2سو افراد پر مشتمل ٹیم نے مواد کیلئے کام کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کیا تھا جو اسرائیل مخالف وغیرملکی طلبہ کیخلاف خفیہ سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ 3،3 افراد کے 5 مختلف سیلز کے اس نیٹ ورک کا 1 سال تک پیچھا کیا گیا تھا۔ 7 اکتوبر کو 15 جاسوسوں کو انسداد دہشت گردی فورسز نے اپنے 4 صوبوں میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔