سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی

shangai-china-and-saudia-me.jpg


برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے بھی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور ڈائیلاگ پارٹنر بننے سے متعلق یادداشت کی منظوری دی گئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت نا اختیار کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے دباؤ کا سامنا تھا ، تاہم امریکی تحفظات کے برعکس سعودی عرب چین کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) ایک سیاسی اور سیکیورٹی تنظیم ہے جس میں نا صرف ایشیائی بلکہ یورپین ممالک بھی شامل ہیں، اس تنظیم کی بنیاد 2001 میں روس، چین اور سابق سوویت ریاستوں نے رکھی تھی، پاکستان اور بھارت 2017 میں اس تنظیم کے مستقل رکن بنے تھے۔

جون 2005 میں ایران ایس سی او کا مبصر رکن بنا ، 2021 میں ایران نےاپنی مستقل رکنیت کی منظوری دی اور ایک سال بعد اس سے مکمل الحاق کی یادداشت پر دستخط کردیئے، اس تنظیم میں سعودی عرب نیا شامل ہونے والا ملک ہے۔