افغانستان میں امریکی انخلا کےبعد معرض وجود میں آنے والی طالبان حکومت ایک سال مکمل ہوگیا ہے،اس موقع پر افغانستان بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے 15 اگست کو اپنی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،افغان حکومت نے اس دن کو یوم فتح کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے طالبان کے مقامی کمانڈر کا کہنا تھا کہ طالبان امیر ہبتہ اللہ سے باضابطہ منظوری کےبعدحکومت کی...