
مشہور بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے کیس میں 2 سال قید کی سزاسنادی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پٹیالہ کی عدالت نے انسانی اسمگلنگ کیس میں مشہور گلوکار دلیر مہندی کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انسانی اسمگلنگ کیس میں الزامات ثابت ہونے پر دلیر مہندی کو 2 سال قید کی سزاسنائی جاتی ہے۔عدالت کی جانب سے دلیر مہندی کو سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے احاطہ عدالت سے ہی گلوکار کو گرفتار کرکے انہیں جیل منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 2003میں دلیر مہندی اور ان کے بھائی کے خلاف پیسے لے کر لوگوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کا کیس دائر کیا گیا تھا، دونوں پر الزام تھا کہ ملزمان لوگوں سے پیسے لے کر انہیں بیرون ملک بھجواتے اور یہ کہتے کہ وہ ان کے بینڈ کا حصہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں بھائیوں نے1998 اور 1999 میں 10 لوگوں کو اپنا بینڈ ممبر بنا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا، 2003 میں مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا مگر انہوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/deleer-mehndi-indiaa.jpg