
امریکی صدر بائیڈن اس وقت سائیکل سے نیچے آ گرے جب وہ اپنی ڈیلا وئیر میں موجود ساحلی رہائش گاہ کے قریب کیپ ہینلوپن اسٹیٹ پارک میں سائیکلنگ کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سائیکل سے اترنے کے لیے انہوں نے پہلے اپنا بایاں پاؤں نیچے زمین پر رکھا مگر اسی دوران ان کا دایاں پیر سائیکل کے پیڈل میں پھنس گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنا توازن کھو بیٹے اور زمین پر لڑکھڑا کر گر گئے۔
مگر فورا ہی بائیڈن خفیہ اداروں کے ایجنٹس کی مدد سے اٹھ کھڑے ہوئے اور رپورٹرز سے کہنے لگے''مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی ، میں ٹھیک ہوں۔'' انہوں نے اپنے سائیکل سے گرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ''میرے پاؤں کا اگلا حصہ پیڈل میں پھنس گیا تھا۔"
https://twitter.com/x/status/1538169755277852673 یاد رہے 79 سالہ صدر جو بائیڈن آج کل اپنی ساحلی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔ جہاں انہوں نے جمعہ کو اپنی اہلیہ کے ساتھ شادی کی 45 ویں سالگرہ منائی ہے اور ہفتے کی صبح وہ سائیکل ٹریک پر سائیکلنگ کے لیے نکلے تھے۔
اس موقع پر ان کے حامیوں کی ایک تعداد بھی انہیں دیکھنے کو موجود تھی۔ بائیڈن نے گرنے کے بعد کھڑے ہوتے ہی اپنے آپ کو پوری طرح لوگوں کے ساتھ مصروف کر لیا اور کئی منٹ تک اپنے اور اپنی سائیکل آس پاس جمع ہوئے لوگوں کے ساتھ باتیں کرتے رہے۔
اس بارے میں وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ''انہیں سائیکل سے گرنے کی وجہ سے کسی طبی سہولت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ وہ مکمل ٹھیک ہیں۔ ''
اس معاملے پر پاکستان کے معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیڈروں کو بھی' اداکاروں کی طرح کیا کیا مسخرہ پن کرنا پڑتا ہے۔ 80 سالہ جو بائیڈن کو سائکل چلانے کی ضرورت کیا تھی۔
https://twitter.com/x/status/1538463405522051072
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/biden111121.jpg