امریکامختلف ممالک میں حکومتیں الٹنے میں ملوث رہا ہے،جان بولٹن کا اعتراف

3jhonbolton.jpg

وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کئی ملکوں میں بغاوتیں کامیاب کرانے میں مدد کی تھی۔ جان بولٹن نے یہ بات سی این این کے ساتھ 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر ہونے والے حملہ کے سلسلے میں ہونی والی سماعت کے بعد کہی۔

قانون سازوں کے پینل نے منگل کے روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس امر کا الزام دیا کہ انھوں نے تشدد کے لیے اشتعال انگیزی کی تھی، قانون سازوں نے یہ بات سی این این کے اینکر جیک ٹیپر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

تاہم جان بولٹن نے کہا "ڈونلڈ ٹرمپ بغاوت کروانے میں اتنے ماہر نہ تھے کہ وہ بغاوت کا منصوبہ احتیاط کے ساتھ بنا لیتے۔" بعد ازاں انہوں نے مزید کہا "یہاں نہیں لیکن دوسری جگہوں پر بہت کام کیا گیا ہے بغاوتیں کرانے کے لیے اور یہ وہ کچھ نہیں تھا جو ٹرمپ نے کوشش کی۔"

https://twitter.com/x/status/1546954718458662912
اینکر ٹیپر نے پوچھا کہ "آپ بغاوتیں کرانے کی کن کوششوں کا ذکر کر رہے ہیں؟" جان بولٹن نے کہا "میں خاص واقعات کا اس حوالے سے ذکر نہیں کر رہا۔" یہ بات انھوں نے وینز ویلا کا ذکر کرنے سے پہلے کہی۔ جبکہ ان کا وینزویلا کے بارے میں کہنا تھا کہ " یہ کامیاب نہ ہوئی جتنی کہ ہم نے اس کے لیے کوشش کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1547159325348610049
بولٹن نے کہا ہم نے دیکھا کہ ایک اپوزیشن کو غیر قانونی طور پر منتخب کیے گئے صدر کا تختہ الٹنے کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے"2019 میں جان بولٹن نے کھلے عام وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جون گوائیڈو کی حمایت کی تھی جس نے فوج سے مطالبہ کیا تھا کہ صدر کا تختہ الٹنے کے لیے میری مدد کی جائے۔

اینکر نے کہا مجھے لگتا ہے کہ آپ کے پاس اور بھی بہت کچھ کہنے کو ہے جو آپ نہیں کہہ رہے، وینز ویلا سے بھی زیادہ۔ جس کے جواب میں بولٹن نے کہا "ہاں یقیناً ایسا بہت کچھ ہے۔"

یاد رہے کہ فارن پالیسی کے بہت سارے ماہرین عام طور پر واشنگٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں کہ واشنگٹن دوسرے ملکوں میں مداخلت کی تاریخ رکھتا ہے۔ امریکہ نے 1953 میں ایران کے قوم پرست وزیر اعظم محمد مصدق کو اقتدار سے الگ کرایا تھا۔

اسی طرح ویتنام پر حملہ، عراق اور افغانستان پر چڑھائی امریکی مداخلت کی مثالیں ہیں۔ لیکن ایسا عام طور پر نہیں ہوتا کہ امریکی سرکاری ذمہ دار کھلے عام اس چیز کا اعتراف کرے۔ جیسا کہ جان بولٹن نے کیا ہے۔

جان بولٹن امریکی حکومت میں اعلی پوزیشن پر رہے، اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر رہے ہیں لیکن انہوں نے بڑے ہلکے پھلکے سے انداز میں بیان کر دیا کہ وہ کس طرح دوسرے ملکوں میں بغاوتوں کی مدد کرتے رہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
America has directly or indirectly interfered in close to 80 countries since the end of Second World War.Only naive and ignorant people think America doesn’t meddle in internal affairs of other countries.America has toppled many governments or assassinated many leaders.
 

TheNeutral

Politcal Worker (100+ posts)
US has a long history of overthrowing foreign governments, whether it be by for force or covertly, like they did in Pakistan but they did get exposed by the leak, unfortunately most our moronic media, sold themselves out, they should be shut down for abetting the conspiracy, likewise our generals, compromised courts and the PDM coalition of criminals.. *
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Am I surprised? Not in the least bit. This is daily business for them...
Every candle loving and America worshipping liberal, harami phatwari and Bhutya harami should read about Operation Condor and Operation Gladio (A, B, C)....
Oh shit I'm expecting these haramis to "read".... I suppose the joke is on me...
Heera Mandi's Spawn #227031 come here and laugh at this....
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا نے افغانستان، عراق، لیبیا، مصر، شام کی حکومتیں تبدیل کی لیکن پاکستان پاکستان ہے امریکا کی کیا مجال جو پاکستان میں مداخلت کر سکے - ایک مطمئن​
 

Meme

Minister (2k+ posts)
Am I surprised? Not in the least bit. This is daily business for them...
Every candle loving and America worshipping liberal, harami phatwari and Bhutya harami should read about Operation Condor and Operation Gladio (A, B, C)....
Oh shit I'm expecting these haramis to "read".... I suppose the joke is on me...
Heera Mandi's Spawn #227031 come here and laugh at this....
Alas dollay shah ke chuhe your epileptic dance no longer make me laugh. Now I'd rather watch saanp ka dance.

images