گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کی منظوری

murah1i1h1.jpg

وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،میڈیکل الاؤنس بھی ختم کیا جارہا ہے،

کسٹمز ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔ ایف بی آر نے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12فیصد تک اضافہ متوقع ہے ‘گریڈایک تا 15کے ریٹائرڈ ملازمین بشمول ای او بی آئی پنشن میں15فیصد اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بارگریڈ 16سے22کی مراعات میں کمی اور تنخواہوں میں معمولی اضافہ تجویز کیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے ہونیکاامکان ہے۔