
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کیخلاف دنیا متحد ہے، یوکرینی عوام جس بہادری سے مقابلہ کررہی ہے دنیا اس کی معترف ہے، اناسی سالہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یوکرین کے عوام کی بہادری کی تعریف کرنی چاہی لیکن غلطی سے ایرانی عوام نکل گیا، دیگر افراد نے تو تالیاں بجادیں لیکن نائب صدر کمیلا ہیرس اپنا ری ایکشن دیئے بنا نہ رہ سکیں۔
جیسے ہی جوبائیڈن نے ایرانی عوام کہا ویسے ہی عقب میں بیٹھیں نائب صدر کمیلا ہیرس دلچسپ انداز سے چونک گئیں، منہ ایسے بنایا کہ ہنسی آجائے،
اسٹیٹ آف دا یونین سے پرجوش خطاب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پیوٹن ٹینکوں پر یوکرین کے دارالحکومت کیف کا تو چکر لگا سکتے ہیں لیکن ایرانی عوام کے دل نہیں جیت سکتے۔
صدر جوبائیڈن دراصل یوکرینی عوام کہنا چاہتے تھے لیکن ان کی زبان پھسل گئی اور تقریر کے دوران یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ دیا جس پر قریب بیٹھیں نائب صدر کمیلا ہیرس بھی چونک گئیں،کمیلا ہیرس کا دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا،سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر میمز بھی بنائیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔