مناسب حصہ ملنے پر پنجاب حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں ، پیپلز پارٹی

2gillalaishahra.png

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے واضح کردیا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں مناسب شیئر دینے کی پیشکش کی تو پیپلز پارٹی صوبائی حکومت میں شامل ہو سکتی ہے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صوبے میں مناسب حصہ ملا تو پیپلزپارٹی مریم نواز کی کابینہ میں شامل ہونے پر غور کر سکتی ہے۔

پنجاب اسمبلی سے حال ہی میں پاس ہونے والے ہتک عزت بل 2024 کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ میری اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی بات چیت ہوئی، پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ یہ قانون نافذ ہونے سے پہلے صحافیوں کے تحفظات دور ہونے چاہئیں۔


قیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرنے کے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں,پی ٹی آئی کے معاملات کا ترجمان نہیں ہوں، ہر چیز ووٹ سے مشروط ہے۔ سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، ملک عدم استحکام کا شکار ہے، سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔