بغیر پیسوں کے دوکان سے ٹشوپیپر لینے پر پولیس اہلکار معطل

sudpnh1h11.jpg


کراچی میں ایک دوکان سے بغیر پیسوں کے ٹشوپیپر لینے پر ایک پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ایک اہلکار کو بغیر پیسوں کے دوکان سے ٹشو پیپر لینا مہنگا پڑگیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعلق پولیس افسر نے پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سعودآباد تھانے کے ایک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں قیصر نامی پولیس اہلکار کو ایک دوکان سے بغیر پیسوں کی ادائیگی کیے ٹشو پیپر لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1794255429880660426
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اہلکار کے ٹشو پیپر لینے کے بعد جیسے ہی دوکاندار پیسوں کاتقاضہ کرتا ہے پولیس اہلکار رقم کی ادائیگی کیے بغیر وہاں سے چلا جاتا ہے۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو ایس پی شاہ فیصل عبدالغفور لاکھو نے پولیس اہلکار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔
 
Last edited: