علی زیدی کی پی ٹی آئی میں وایسی،فردوس شمیم نقوی کا ردعمل

alizh1i1h131.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے علی زیدی کے حوالے سے اہم تبصرہ کردیا


فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں اگر علی زیدی یہ ثابت کردیں کہ مشکل وقت میں انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا اور عمران خان ان کی بات مان لیں تو پھر عمران خان کو کارکنوں کو مطمئن کرنا ہے کہ ایسے لوگ جو پارٹی کے مشکل وقت میں کھڑے رہے اور جو مشکل وقت میں چھوڑ کر چلے گئے ان میں فرق کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1794671331474358548
آن لائن جریدے وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں فردوس شمیم نے مزید کہا ہر معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جو ماضی میں کمیشن بنے تھے ان کی رپورٹس بھی سامنے لائی جائیں، چھپاتے کیوں ہیں، جن سے غلطیاں ہوئی ہیں وہ معافی مانگیں، ہم سے غلطی ہوتی تو ہم معافی مانگتے، ہم تو مان ہی نہیں رہے کہ 9 مئی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا لوگوں کو اتنا دبایا جارہا ہے کہ وہ بغاوت پر اتر آئے ہیں، کیا اس قوت کو احساس ہے کہ ملک کو ایک بار پھر 1971 والے خطرے میں ڈال دیا ہے،جن سے غلطیاں ہوئی ہیں وہ معافی مانگیں، ہم سے غلطی ہوتی تو ہم معافی مانگ لیتے، جدید ٹیکنالوجی کے باوجود یہ ثابت نہیں کرسکے کہ یاسمین راشد نے توڑ پھوڑ کی پھر بھی وہ جیل میں ہیں،
https://twitter.com/x/status/1794654180524872164
فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ نادرا میں بھی جنرل کو اوپر بٹھا دیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان لوگوں کو کیوں نہیں ڈھونڈ پائے جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے۔ اگر اشتعال دیں گے تو لوگ مجبور ہوں گے، ہماری تاریخ ہے کہ ہم نے کبھی ایک پتا تک نہیں توڑا جبکہ جلسے ہزاروں کیے ہیں,عمران خان کا حوصلہ آسمان کو چھو رہا ہے، ان سے ملاقات کے بعد میرے جیسا شخص بھی جوان ہوگیا ہے،
https://twitter.com/x/status/1794652183256064021
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
کراچی میں ماضی کے دونوں اہم رہنماؤں عمران اسماعیل اور علی زیدی کو واپس نہیں لینا چاہیئے یہ ان تمام لیڈران اور کارکنان کیساتھ زیادتی ہو گی جنھوں نے اس یزیدیت اور چنگیزیت کو برداشت کیا اور اپنی اور اپنی فیملیز کی پولیس کے درندوں اور ویگو ڈالے والوں سے بےعزتی کروائی
 
Last edited: