خیبرپختونخوا حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض لینے کا فیصلہ

1kpkkgvvvtqarza.png

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عالمی مالیاتی اداروں کا دروازہ کھکھٹانے کا سوچ لیا,حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ کرلیا,نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال 25-2024 میں عالمی مالیاتی اداروں سے آئندہ مالی سال کے لیے 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا بجٹ میں عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ قرض لیا جائے گا۔اس کے علاوہ صوبائی حکومت کو دوست ملک چین سے بھی ایک ارب 49 کروڑ کا قرض ملنے کی توقع ہے۔

دستاویز کے مطابق امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے تین ارب 90 کروڑ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12 ارب، کے ایف ڈبلیو سے دو ارب 49کروڑ کا قرض لیا جائے گا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی امدادی اداروں سیآٹھ ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی بہتری کیلیے سنی اتحاد کونسل کی حکومت کی مدد کروں گا، وزیراعلیٰ اگر نہیں آتے تو میں خود اُن کے پاس چلا جاؤں گا۔

وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا تھا پی ٹی آئی نے ملک کودیوالیہ کرنے کی کوشش کی,علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا کی حکومت نے وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرکے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
He will ruin the province. Whosoever goes for loan is enemy of himself. Someone please stop him.