اسرائیلی عدالت کی آسٹریلوی شہری پرکتنے ہزار سال تک ملک نہ چھوڑنےکی پابندی؟

ban-aus-is.jpg


اسرائیلی عدالت نے آسٹریلوی شہری پر 8ہزار سال تک ملک نہ چھوڑنے کی پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی عدالت نے بچوں کی کفالت کی رقم ادا نہ کرنے پر آسٹریلوی شہری پر آٹھ ہزار سال تک اسرائیل سے نکلنے پر پابندی عائد کردی۔

44 سالہ نوم ہپرٹ ایک فارماسوٹیکل کمپنی میں کام کرتے ہیں، نوم ہپرٹ کی سابق اہلیہ ایک اسرائیلی شہری ہیں اور وہ آسٹریلیا سے 2011 میں اسرائیل منتقل ہو گئی تھیں، جبکہ ان کے شوہر 2012 میں وہاں پہنچے تھے۔

انہیں 2013 میں سزا سنائی گئی کہ وہ سنہ 9999 تک اسرائیل سے باہر نہیں جا سکتے۔عدالت نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دو بچوں کے 2400 پاؤنڈ اخراجات اس وقت تک ادا کرنا ہوں گے جب تک وہ 18 برس کے نہیں ہو جاتے۔

اسرائیلی قانون کے مطابق اگر کوئی غیرملکی اسرائیلی خاتون سے شادی کرے اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوجائے تو اسے بچوں کے 18 برس کی عمر تک پہنچنے تک کفالت کی رقم ادا کرنی ہوتی ہے بصورت دیگر انہیں 8ہزار سال کےلیے اسرائیل میں رہنا ہوتا ہے۔

 

Landmark

Minister (2k+ posts)
لوٹی ہوئی رقم واپس نہ کرنے پر
ہمارے قائد نواز شریف کو 999 سال
قید ہو سکتی ہے؟
?