جیکولین اور نورا فتیحی نے مشہور بھارتی بھتہ خور سےکتنے کروڑوں کے تحائف لیے؟

nora-and-jac.jpg


بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو نہایت ہی قیمتی تحائف دیئے، تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم نے اداکارہ کو10 کروڑ روپے کے تحائف دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر اداکارہ جیکولین کو اب تک 10 کروڑ مالیت کے تحائف دے چکے ہیں۔ جن میں 52 لاکھ روپے کا اعلیٰ نسل گھوڑا اور 21 لاکھ روپے کی بلی بھی شامل ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مزید تفتیش کیلئے اداکارہ کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ جیکولین نے اپنے بیان میں بتایا کہ سکیش سے ملنے والے تحائف میں ڈیزائنر بیگز، ڈیزائنر جم سوٹ گاڑی اور موبائل وغیرہ بھی شامل ہیں۔ سکیش ان کے پرائیوٹ جیٹ کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے سے لے کر رہنے تک کا انتظام خود کروایا کرتے تھے۔

دوسری جانب ڈانسر نورا فتیحی کو بھی اسی کیس میں شک کی بنیاد پر متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا جاتا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیش چندرا شیکھر نے نورا کو بھی قیمتی لگژری گاڑی تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔ جس پر نورا فتیحی نے بتایا کہ ان کو ملنے والے تحائف میں قیمتی اور ڈیزائنر بیگ سمیت بی ایم ڈبلیو گاڑی اور آئی فون بھی شامل ہے۔