اٹلی:آن لائن چیک اپ کے بہانے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

docter-web.jpg


اٹلی میں پولیس نے ایک ایسے جنسی درندے کو گرفتار کیا ہے جو مسیحا کا روپ دھار کر آن لائن میڈیکل چیک اپ کے بہانے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنایا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واردات اٹلی کے شہر روم میں پیش آئی جہاں ایک 40 سالہ جنسی درندہ خواتین کو فون کرکے انہیں زوم پر اپنا چیک اپ کروانے پر آمادہ کرتا اور پھر ا ن کی غیر اخلاقی ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے پاس مختلف اسپتالوں میں مخصوص چیک اپ کروانے والی خواتین کا ڈیٹا تھا اور اسی ڈیٹا کی بنیاد پر وہ ان خواتین کو فون کرکے مختلف قسم کے انفیکشنز کا نام لے کر ڈراتا اورا نہیں زوم چیک اپ آمادہ کرتا۔

ملزم خواتین کو فون کرکے اپنا تعارف ایک نامور گائنا کالوجسٹ کے طور پر کرواتا اور خواتین کو گھر سے ہی مفت میں اپنا چیک اپ کروانے کی سہولت فراہم کرنے کی لالچ دے کر آن لائن چیک اپ کرنے پر راضی کرتا اور خواتین کو مخصوص اعضاء کے چیک اپ بذریعہ آن لائن ویڈیو کروانے کا کہتا تھا اور جو خواتین راضی ہوکر چیک اپ کرواتی ان کی ریکارڈنگ کرلیتا تھا۔

ایک متاثرہ خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم کے پاس ہماری مکمل معلومات تھیں ، اسے ہماری تاریخ پیدائش ، جائے پیدائش، کچھ عرصہ قبل گائنی چیک کی تفصیلات تک پتا تھیں جس کی وجہ سے ہم دھوکہ کھا گئے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے درجنوں میموری کارڈز، سمارٹ فونزاور خواتین کی سینکڑوں غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلی ہیں۔
 

Ali-NZ

Minister (2k+ posts)
After getting herself checked Maryam asked all her lady politicians maids to get a check up.