لعنت ہو آپ پر!آپ کے برے دن آنے والے ہیں،جیا بچن کی حکمران جماعت پر چڑھائی

10jayabachan.jpg

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور بھارتی رکن اسمبلی جیا بچن حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر پھٹ پڑی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت پر لعنت ہو، ان کے برے دن شروع ہونے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی راجیہ سبھا میں ایک بل پر بحث جاری تھی جس دوران سماج وادی پارٹی کی رکن جیا بچن نے حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

جیا بچن نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں اترپردیش کے انتخابات میں بی جے پی اپنی شکست واضح طور پر دیکھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت گھبراہٹ کا شکار ہے، کیا بی جے پی کے اراکین گنگا نہائے ہوئے ہیں کہ سب کے گناہ معاف ہوگئے ہیں اور ایجنسیاں صرف حکومت مخالف اراکین کو ہی گرفتار کررہی ہیں، ایجنسیاں تفتیش میں آزاد ہیں تو وہ بی جے پی اراکین کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتیں۔


جیا بچن نے بی جے پی اراکین کی جانب نازیبا ریمارکس پاس کرنے پر راجیہ سبھا کے اسپیکر کے سامنے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ آئینی طور پر آپ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے مگر آپ نے اس آئینی کردار سے اجتناب کیا ہے۔

اسپیکر نے جیا بچن کی جانب سے شدید احتجاج پر ان سے متعلق نازیبا ریمارکس کو اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
Indian parliament sessions are worth watching
it is a circus of jokers
Entertaining more than Kapil Sharma show
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Endian agents ko parliament ka session dekhnay ka maza tu nahi —- Albata pichwaray ??? zaror lag gai hai ?????​