سائنس اور ٹیک

آنے والے دنوں میں تمام وٹس ایپ صارفین کو اس فیچر تک رسائی دے دی جائےگی: رپورٹ میٹا کمپنی کی زیرملکیت مقبول میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ آزادانہ طور پر وٹس ایپ کے بارے میں خبریں، اپ ڈیٹس نئی خصوصیات کا اعلان کرنے والی ویب سائٹ WaBetaInfo کے مطابق وٹس ایپ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جلد گروپ چیٹس کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہے ہیں جس سے گروپ ایڈمنز کو رپورٹ کیے گئے پیغامات کا جائزہ لینے کی اجازت مل جائے گی۔ WaBetaInfo کی...
پاکستان میں واٹس ایپ طرز پر تیار کردہ پہلی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق نے پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن موبائل ایپ کا افتتاح کردیا ہے، 'بیپ' نامی یہ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی طرز پر تیار کی گئی ہے، جو خالصتا پاکستان میں تیار کی گئی چیٹنگ، آڈیو، ویڈیو اور کانفرنس کالنگ ایپ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایپلی کیشن کو واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے، اس ایپ کا تمام ڈیٹا پاکستان میں ہی...
ٹوئٹر کے نام تب سمجھ میں آتا تھا جب 140 حروف پر مشتمل پیغام لکھا جا سکتا تھا: ایلون مسک سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مشہور پرندے والے لوگو کو دیکھنا اب بھی ممکن ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اب ایلون مسک کی زیرملکیت ہے کو چند دن پہلے ہی ری برانڈ کرنے کے بعد اس کے لوگو سے پرندے کو ہٹا کر اب ایکس کا نام دے دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ٹوئٹر پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی لا کر پرندے کی تصویر ہٹا کر ایکس والا لوگو استعمال کیا گیا جس کے بعد اسے اب اینڈرائڈ ایپ میں بھی تبدیل کر دیا...
تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین کے لیے وارننگ دے دی گئی، میٹا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ پر 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے اکاؤنٹس بنائے گئے۔ لیکن صارفین کو یہ جان کر شدید دھچکا پہنچا ہے کہ اس پلیٹ فارم اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی انہیں کیا قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ سپلیمنٹل پرائیویسی پالیسی میں میٹا کے مطابق صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو کسی بھی وقت غیر فعال تو کر سکتے ہیں لیکن صارفین کی پروفائل ختم اس ہی وقت ہوں گی جب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم ہوگا،میٹا نے اپنی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے...
ٹوئٹر کی تھریڈز کیخلاف مقدمے کی دھمکی ایلون مسک کو تھریڈز سے خوفزدہ ہونے لگا، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے میٹا کی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لانچ پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دے دی۔ ٹوئٹر نے میٹا کو تھریڈز لانچ کرنے پر بھیجے جانے والے دھمکی آمیز خط میں مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ٹوئٹر کے وکیل ایلکس سپیرو کی جانب سے بھیجے جانے والے اس خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ میٹا نے ٹوئٹر کے سابق ملازمین کی خدمات حاصل کیں جن کے پاس کمپنی کی خفیہ معلومات اورتجارتی راز تھے۔ خط بھجوانے کے...
ایلون مسک کے ٹوئٹر کو نیا خطرہ، میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کردی، ایک گھنٹے میں اکاؤنٹس کی بھرمار لگ گئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کی۔ میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔ مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے۔ اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے...
ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کا چارج سنبھالا ہے تب سے نئے نئے اصول اور فیچرز سامنے آرہے ہیں، اب ٹوئٹرنے نیا اصول جاری کردیا، کہا اگر بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے صارفین ٹوئٹ ڈیک استعمال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پہلے اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ کروانا پڑے گا۔ سوشل میڈیا کمپنی نے ٹوئٹ ڈیک میں کی جانے والی تبدیلیوں کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ٹوئٹ ڈیک اب نئی خصوصیات کے ساتھ لانچ کیا جارہا ہے۔ نئے اور بہتر ورژن تک رسائی حاصل کرنے کے لئے صارفین کو (https://tweetdeck.twitter.com) یو آر ایل...
والدین اپنے بچے کا اکائونٹ اپنے اکائونٹ سے جوڑ کر پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کر سکیں گے: کمپنی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نیا ٹول متعارف کرا دیا جس سے والدین اپنے کم عمر بچوں کو غیرمناسب ویڈیوز سے دور رکھ سکیں گے۔ بہت سے والدین پریشان رہتے تھے کہ ٹک ٹاک پر ان کے بچے کوئی غیرمناسب مواد تو نہیں دیکھ رہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک کی طرف سے فیملی پیئرنگ فیچرز میں کونٹینٹ فلٹرنگ ٹول کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ٹول کے ٹک ٹاک میں شامل کیے جانے کے بعد والدین اپنے بچے کا اکائونٹ اپنے اکائونٹ...
سوشل میڈیا کمپنیوں کا پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے درمیان پاکستان میں ورچوئل دفاتر کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں،ان دفاتر میں سوشل میڈیا کمپنیوں کا نمائندہ 24 گھنٹے دستیاب ہو گا اور کمپنیاں حکومت پاکستان کی شکایت پر فوری پراسس کریں گی۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ سوشل میڈیا رولز کو حتمی شکل دے دی،سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاتر کھولنے کے بجائے ورچوئل دفاتر بنائیں گی۔ حکومت کی...
سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے پیسہ کمانا اب پہلے سے بھی آسان ہوگیا ہے، یوٹیوب نے پیسہ کمانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے پیسہ کمانے کیلئے پہلے سے عائد شرائط کو نرم کردیا گیا ہے، یوٹیوب کی جانب سے ویڈیوز کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کے خواہش مندافراد کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام( وائے پی پی) میں شمولیت کو اور زیادہ آسان کردیا ہے۔ پہلےیوٹیوب کے پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کیلئے ایک ہزار...
سماجی رابطے کی مشہور ترین ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر طرز پر ایک نئی ایپ کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ٹویٹر کی متبادل ایپ کی تیاری پر کام تو 2022 میں ہی شرو ع کردیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹویٹر کی کچھ مخصوص خصوصیات کو انسٹاگرام میں شامل کیا گیا۔ تاہم اب خبریں موصول ہورہی ہیں کہ فیس بک کی جانب سے ٹویٹر کے متبادل ایک ایپ تیار کی جارہی ہے جس کی ابتدائی شکل سےمتعلق کچھ سکرین شاٹس بھی منظر عام پر آئے ہیں۔...
گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے رواں برس گوگل سے 1000 ارب روپے کمائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے دعویٰ کیا کہ گوگل کے براہ راست صارفین نے 210 ارب روپے کمائے۔ گوگل روزگار کے سالانہ 4لاکھ 10 ہزار مواقع پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بھر میں 350 مواد تخلیق ( کیٹینٹ کرئیٹر) کے 10 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔ 50 فیصد ویوئرز شپ پاکستان سے آتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 5سال میں 1600 گیم اسٹوڈیوز بنے۔اس کے...
انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستانی فری لانسرز کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہاہے،دنیا بھر کی فری لانسنگ ویب سائٹس نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اجاگر کیا، پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا فری لانسر ملک ہے،اس کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی بحالی ایک چیلنج ہوگی۔ 12 کروڑ براڈ بینڈ صارفین میں سے 98 فیصد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں،آن لائن لین دین اور ڈیجیٹل لرننگ کا عمل تین روز سے بند ہے جس سے فری لانسنگ کمیونٹی کی ساکھ کو انٹرنیٹ کی بندش سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ ماہرین کا کے مطابق براڈ...
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کے باعث انٹرنیٹ سروس مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے، جس کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں اور حکومتی محصولات بھاری مالیاتی خسارے میں چلی گئی۔ منگل سے انٹریٹ سروس کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو 82کروڑ روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا، موبائل انٹرنیٹ کے تعطل سے حکومتی محصولات میں بھی 28 کروڑ روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، موبائل انٹرنیٹ پر منحصر ایپس بند ہونے سے ان سے منسلک افراد کی یومیہ اجرت بھی شدید متاثر ہوئی۔ انٹرنیٹ سروس کی...
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہے،پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا، پی ٹی اے کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے،انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے،ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس یوٹیوب، فیس بک اور...
معروف ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اس معاملے میں 27 گھنٹے 19 منٹ کی اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے: رپورٹ دنیا بھر کے لوگ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں اپنا زیادہ تر وقت اپنے سمارٹ موبائل فونز پر موجود مختلف سوشل میڈیا ایپس کو استعمال کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو اس بات کا احساس ہی نہیں کہ وہ معروف سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک، یوٹیوب، فیس بک، وٹس ایپ یا دیگر ایپس پر اپنی روزمرہ زندگی میں سے کتنا وقت دے رہے ہیں۔ ڈیجیٹل اپریل 2023ء گلوبل سٹیٹس شاٹ رپورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ...
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی،صارفین اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فون میں استعمال کرسکیں گے،واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے اعلان کے مطابق اب انسٹینٹ میسجنگ ایپ کے صارفین متعدد فونز میں اپنا مرکزی اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے،یہ فیچر آئندہ ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔ دوسرے فون میں اپنا واٹس ایپ اکاؤٹ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایپلی کیشن فریش انسٹال کرنی پڑے گی۔عمومی طریقے سے لاگ اِن کرنے کے بجائے صارف کو نیا ’لِنک ٹو ایگزسٹنگ اکاؤنٹ‘ آپشن دبانا ہوگا۔...
جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ماہر جے گریبر کے ساتھ مل کر "بلیو سکائی" پر کام شروع کیا تھا : ان گیجٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی وسابق چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے ٹویٹر جیسا ایک اور پلیٹ فارم "بلیوسکائی" متعارف کروا دیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹویٹر کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ جیک ڈورسی ٹویٹر کے ساتھ ساتھ آن لائن ادائیگیاں کرنے والی کمپنی "سکوئر" کے بھی چیف ایگزیکٹو تھے اس لیے کچھ سرمایہ داروں کی طرف سے ان پر ٹویٹر سے استعفیٰ دینے کیلئے دبائو ڈالاجا رہا تھا...
دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ جی پی ٹی کے مقابلے پر ٹروتھ جی پی ٹی متعارف کروانے کا اشارہ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس،ٹیسلا اور ٹویٹر جیسی بڑی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ " ہمیں اس وقت ٹروتھ جی پی ٹی کی ضرورت ہے"۔ ایلون مسک کے مطابق یہ ایسا چیٹ بوٹ ہوگا جو کائنات کی فطرت اور انسانیت کو سمجھ سکے گا، اس طرح وہ انسانوں کی تباہی کا باعث نہیں بنے گا۔ انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کو...
سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو کئی دن بعد بحال کر دیا گیا ہے۔تین اپریل کی شب سے ٹوئٹر پر آئیکونک بلیو برڈ کی بجائے ایک کرپٹو کرنسی سے منسلک کتے کا لوگو نظر آرہا تھا۔ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے اس کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے حامی ہیں جو 2013 میں ایک مذاق کے طور پر تیار کی گئی تھی۔ ایلون مسک نے اس نمایاں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی، خیال رہے کہ یہ تبدیلی اس وقت آئی ہے جب ایلون مسک نے امریکی عدالت میں درخواست دی تھی کہ ’ڈوج کوائن‘ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 258 ارب...