ڈیجیٹل فراڈ کی ایک نئی قسم متعارف، لاکھوں امریکی ڈالر کمانے والا شخص گرفتار

chinahh1h11.jpg



سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کمائی کا ذریعہ بننے کے بعد اس میں بھی نئے نئے فراڈ کے طریقے سامنے آنے لگے ہیں۔

ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ ریجیانگ سے تعلق رکھنے والے وانگ نامی ایک شہری نے لائیوسٹریمنگ کے لیے 4 ہزار سے زیادہ موبائل فونز خرید کر فیک ویوز حاصل کر کے 4 مہینے میں 3 ملین یوآن (4لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر) کمائی کر لی۔ ڈیجیٹل فراڈ سے لاکھوں ڈالر کمانے والا یہ شخص پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

وانگ کو غیرقانونی کاروباری سرگرمی کرنے پر 1 سال اور 3 ماہ کی قید کے ساتھ ساتھ7ہزار امریکی ڈالر (50 ہزار یوآن) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ وانگ نے اس غیرقانونی سرگرمی کا آغاز 2022 کے آخر میں شروع کیا تھا جب اس کے دوست نے اسے پیسہ کمانے کے لیے ”برشنگ“ نامی تکنیک سے متعارف کروایا۔

برشنگ سے کسی بھی ایپلی کیشن کی لائیوسٹریمنگ پر شیئر، لائیکس، کمنس اور ناظرین کی تعداد کے ذریعے دھوکہ بازی سے فیک ویوز حاصل کیے جاتے ہیں، وانگ یہ غیرقانونی سرگرمی ٹک ٹاک نامی ایپلی کیشن پر کرتا تھا۔ وانگ نے برشنگ کا کاروبار ایک خاص کلاﺅڈ سافٹ ویئر کا استعمال کر کے 4600 موبائل فونز، نیٹ ورکنگ کا سامان اور وی پی این سروسز خرید کر شروع کیا تھا۔

اپنے کمپیوٹر پر چند کلکس کے ساتھ وانگ تمام موبائل فونز کو بیک وقت لائیوسٹریمنگ پر یوزرز کی تعداد کو بڑھانے کے لیے آپریٹ کرنے کے قابل تھا۔

وانگ کا کہنا تھا کہ ایک موبائل فون آپریٹ کرنے پر صرف 1امریکی ڈالر (6.65یوآن) سے بھی کم لاگت آتی ہے، وہ گزشتہ برس مارچ تک آن لائن کاروبار میں اضافے کیلئے لائیوسٹریمنگ سروسز بیچ کر 4لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر (3ملین یوآن) کما چکا ہے۔ جعلی ویورز کے اکاﺅنٹس بڑی تعداد میں خریدا اور بعض اوقات اصلی نام کی تصدیق میں ناکامی پر سنسر کر دیا جاتا تھا لیکن دوبارہ رجسٹریشن آسان تھی۔

مقدمہ کے انچارج پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ لائیوسٹریمنگ پلیٹ فارم کے اکاﺅنٹ مینجمنٹ میں کچھ مسائل ہیں، ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ موبائل فون کہاں سے خریدے گئے، امکان سے کہ ری سائیکلنگ مارکیٹ سے خریدے گئے ہیں۔ وانگ کے علاوہ 17 مزید مشتبہ افراد سے بھی منافع حاصل کرنے کیلئے جعلی آن لائن معلومات پھیلانے، قومی ضوابط توڑنے اور مارکیٹ آرڈر میں خلل ڈالنے کے الزام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔