پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث موبائل صارفین کی تعداد بڑھنے کے بجائے 50 لاکھ کم ہوگئی ہے,ٹیلی کام انڈسٹری کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں ’ٹیلی ڈینسٹی‘ کی شرح یعنی موبائل فون صارفین کی تعداد 195 ملین تھی۔اب پاکستانی موبائل فون صارفین کی موجودہ تعداد سابقہ 19 کروڑ 50 لاکھ سے کم ہو کر 19 کروڑ رہ گئی ہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کے مطابق موبائل فون صارفین کی تعداد میں اس کمی کی وجہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آنے والے سیلاب کے اثرات اور موبائل فون کمپنیوں کی مارکیٹنگ حکمت عملی میں تبدیلی ہے۔...