ٹک ٹاک میں والدین کو بچوں کے اکاؤنٹس کا کنٹرول دینے کیلئے نیا فیچر متعارف

tiktok111h.jpg

والدین اپنے بچے کا اکائونٹ اپنے اکائونٹ سے جوڑ کر پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کر سکیں گے: کمپنی

معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نیا ٹول متعارف کرا دیا جس سے والدین اپنے کم عمر بچوں کو غیرمناسب ویڈیوز سے دور رکھ سکیں گے۔ بہت سے والدین پریشان رہتے تھے کہ ٹک ٹاک پر ان کے بچے کوئی غیرمناسب مواد تو نہیں دیکھ رہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک کی طرف سے فیملی پیئرنگ فیچرز میں کونٹینٹ فلٹرنگ ٹول کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ٹول کے ٹک ٹاک میں شامل کیے جانے کے بعد والدین اپنے بچے کا اکائونٹ اپنے اکائونٹ سے جوڑ کر پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ والدین اب اس ٹول کی مدد سے مخصوص ویڈیز کو ہیش ٹیگ فلٹرز کے ذریعے فاریو یا فالوونگ یوزر فیڈ پر نظر آنے سے روک سکتے ہیں۔ کونٹینٹ لیول سسٹم سے بچوں کیلئے نامناسب ویڈیوز کو 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کی فیڈز سے دور رکھا جاتا تھا لیکن اس ٹول سے والدین اپنے بچوں کو مزید تحفظ دے سکیں گے۔


کمپنی کے مطابق مارچ 2023ء سے اس ٹول پر کام کیا جا رہا تھا جسے اب متعارف کروا رہے ہیں۔ والدین ٹک ٹاک میں نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایسی ویڈیوز کو فلٹرز کر سکیں گے جو ان کے مطابق بچوں کی فیڈ پر موجود نہیں ہونی چاہیے۔ والدین اب اپنے بچوں کے ٹک ٹک استعمال کرنے کے وقت کی حد کا تعین بھی کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر صارفین کے اکائونٹس بائی ڈیفالٹ 1 گھنٹے روزانہ سکرین ٹائم لمٹ سیٹنگ کا اطلاق کر دیا جائے گا۔ کم عمر بچوں کیلئے ٹک ٹاک ایپ استعمال کا دورانیہ 1 گھنٹے تک کر دیا جائے گا لیکن انہیں وقت کا تعین کرنے کا کنٹرول دیا گیا ہے۔ 1 گھنٹہ ٹک ٹاک استعمال کرنے کے بعد مزید ایپ استعمال کرنے کیلئے پاس کوڈ کا اندراج کرنا ہو گا۔

ٹک ٹاک کے مطابق ماہرین ومحققین سے مشاورت کرنے کے بعد کم عمر بچوں کیلئے اس ایپ کے استعمال کا وقت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں بے مقصد سکرولنگ سے تحفظ دینا ہے۔ کوئی صارف ڈیفالٹ سیٹنگ ٹرن آف کر کے 100 منٹ سے زائد ایپ استعمال کرتا ہے تو اسے ٹام لمٹ طے کرنے کا کہا جائے گا۔
 
Last edited: