ٹوئٹر کے مشہور پرندے والے لوگو کو کیسے واپس لایا جا سکتا ہے؟طریقہ جان لیں

twiiter-bird-logo-x-new.jpg


ٹوئٹر کے نام تب سمجھ میں آتا تھا جب 140 حروف پر مشتمل پیغام لکھا جا سکتا تھا: ایلون مسک

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مشہور پرندے والے لوگو کو دیکھنا اب بھی ممکن ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اب ایلون مسک کی زیرملکیت ہے کو چند دن پہلے ہی ری برانڈ کرنے کے بعد اس کے لوگو سے پرندے کو ہٹا کر اب ایکس کا نام دے دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ٹوئٹر پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں تبدیلی لا کر پرندے کی تصویر ہٹا کر ایکس والا لوگو استعمال کیا گیا جس کے بعد اسے اب اینڈرائڈ ایپ میں بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر کی طرف سے موبائل ایپ میں تبدیل کیے گئے لوگوں کا کچھ نہیں کر سکتے مگر ٹوئٹر کی ڈیسک ٹاپ سائٹ پر پرندے والے لوگوں کو ایک طریقے سے واپا لانا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ کرومیم پر مبنی انٹرنیٹ برائزور ایج، اوپیرا یا کروم استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولت میسر ہے جو ایک ویب ایکسٹینشن
twitter_icon_x_to_bird کا استعمال کر کے ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ پر ایک لوگو کو ہٹا کر پرندے والے لوگو سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

ٹوئٹر کے پرانے لوگو کو واپس لانے کیلئے سوشل 10 ہزار سے زیاد سوشل میڈیا صارفین اب تک اس ویب ایکسٹینشن کو ڈائون لوڈ کر چکے ہیں اور اس پر مثبت رائے سامنے آ رہی ہیں۔ ٹوئٹر کی اس ویب ایکسٹینشن کو کروم ویب سٹور پر تلاش کرنے کے بعد استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر 24 جولائی کو ٹوئٹر کا لوگو بدلنے کے بعد ایلون مسک نے اپنے ایک پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: محض کمپنی کا لوگو تبدیل نہیں کر رہے کہ نام بدل کر ٹوئٹر ماضی کی طرح کام کرتا رہے گا۔ ٹوئٹر کے نام تب سمجھ میں آتا تھا جب 140 حروف پر مشتمل پیغام لکھا جا سکتا ہے، جیسے پرندے ٹوئٹنگ (چہچہا) کر رہے ہیں۔

ایلون مسک کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ایکس کارپوریشن ٹوئٹر کو خرید کر سپر ایپ ایکش اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے سفر کی طرف گامزن ہے۔ ہم نے اب اس میں سب کچھ پوسٹ کرنے کی آزادی دے دی ہے، یہاں تک کہ طویل ویڈیوز بھی پوسٹ کی جا سکتی ہیں۔ ایکس ایپ کمیونیکیشن جلد ملٹی میڈیا اور صارفین کی تمام مالیاتی ضروریات کو صلاحیت حاصل کر لے گی اس لیے ٹوئٹر نام درست نہیں ہو گا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اتنی تبدیلیوں کے بعد پرندے کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا، وہ ٹوئٹر کو چائنا کی معروف ایپ وی چیت جیسا بنانے کی خواہش بھی ظاہر کر چکے ہیں جس میں پیغام بھیجنے کے ساتھ ساتھ آن لائن مالیاتی سروسز بھی دستیاب ہیں۔ ایلون مسلک نے تسلیم کیا تھا کہ ٹوئٹر کی اشتہاری آمدنی آدھی رہ گئی ہے ، نام اور لوگوں تبدیل کرنے کا ایک مقصد اس پلیٹ فارم پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بڑھانا ہے۔