سوشل میڈیا کمپنیوں کا پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولنے کا فیصلہ

socailamdd.jpg


سوشل میڈیا کمپنیوں کا پاکستان میں ورچوئل دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے درمیان پاکستان میں ورچوئل دفاتر کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں،ان دفاتر میں سوشل میڈیا کمپنیوں کا نمائندہ 24 گھنٹے دستیاب ہو گا اور کمپنیاں حکومت پاکستان کی شکایت پر فوری پراسس کریں گی۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ سوشل میڈیا رولز کو حتمی شکل دے دی،سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں دفاتر کھولنے کے بجائے ورچوئل دفاتر بنائیں گی۔

حکومت کی سوشل میڈیا رولز کمیٹی نے متنازعہ مواد کو تین حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ ریڈ لسٹ میں شامل مواد فوری ہٹانا ہوگا۔ یلو لسٹ میں شامل مواد شکایت کے بہتر گھنٹوں میں ہٹانا لازم ہوگا۔ معمول کی شکایات کے مواد کو گرین لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے الگ اتھارٹی نہیں بنائی جائے گی بلکہ پی ٹی اے ہی سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی۔ سوشل میڈیا کمیٹی نے رولز میں تجویز سزائوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
لو گوں نے ایسا سوشل میڈیا قبول ھی نھیں کرنا جسے پاکستانی حکومت کنٹرول کر رھی ھو ، وہ تو پھر پی ٹی وی بن گیا۔