تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین ہوجائیں خبردار

methaiahaa.jpg


تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین کے لیے وارننگ دے دی گئی، میٹا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ پر 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے اکاؤنٹس بنائے گئے۔ لیکن صارفین کو یہ جان کر شدید دھچکا پہنچا ہے کہ اس پلیٹ فارم اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی انہیں کیا قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

سپلیمنٹل پرائیویسی پالیسی میں میٹا کے مطابق صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو کسی بھی وقت غیر فعال تو کر سکتے ہیں لیکن صارفین کی پروفائل ختم اس ہی وقت ہوں گی جب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم ہوگا،میٹا نے اپنی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھریڈز پروفائل صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا حصہ ہے،صارفین نے ٹوئٹر پر شکایات کا انبار لگادیے اور پلیٹ فارم کو ایک جھانسہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیے بغیر وہ اپنے تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کر سکتے،کمپنی جانتی تھی لوگ اس کو فوراً ناپسند کرنے لگیں گے اس لیے انہوں نے یہ جھانسہ بنایا،ایک اور صارف نے کہا انہوں نے اپنا تھریڈز اکاؤنٹ پہلے ہی غیر فعال کر دیا ہے لیکن یہ اکاؤنٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کیے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا،ایک اور صارف نے خبردار کیا تھریڈز پر اکاؤنٹ نہ بنایا جائے۔

چھ جولائی کو مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے تھریڈز ایپ کو لانچ کیا جس پر محض 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس بنائے گئے، اس ایپ کے فیچرز زیادہ تر ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی طرح ہی ہیں اور یہ ایپ زکربرگ نے انسٹاگرام سے کنیکٹ کی ہے۔
ig3-1688746461.jpg

ig2-1688746514.jpg

ig-1688746478.jpg


انسٹال کرنے اور اس پر اکاؤنٹس بنانے والے متعدد صارفین اس بات سے لاعلم ہیں کہ انہیں تھریڈز کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی کیا قیمت ادا کرنی ہوگی،انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موزیری نے صورتحال کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو غیر فعال کرسکتے ہیں، ایسا کرنا ان کے تھریڈز پروفائل اور کونٹینٹ کو چھپا دے گا اور صارفین انفرادی تھریڈز پوسٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سب انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کیے بغیر ہوسکتا ہے۔

میٹا کے پاس پہلے ہی 2 ارب سے زائد انسٹاگرام صارفین ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنے اکاؤنٹس تھریڈز کے ساتھ منسلک کررہے ہیں، اب تک 78 کروڑ سے زائد لوگ تھریڈز میں سائن اپ کر چکےہیں اور امکان ہے کہ اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا رہے گا، یہ ایپلی کیشن گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے،ٹوئٹر پر تقریباً 30 کروڑ 70 لاکھ صارفین ہیں، ٹوئٹر کو صارفین کی اتنی تعداد حاصل کرنے میں چار سال لگے جو تھریڈز نے ایک دن میں حاصل کرلیے ہیں۔
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Sensationalism only...

People know how the social media accounts work. They are all integrated to one main account....
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
I knew Mark Zuckerberg was up to something... was evident with the policies of the companies he owns, except for whatsapp.