سائنس اور ٹیک

ٹویٹر کو حال ہی میں خریدنےوالے ایلون مسک نے ٹویٹر کے وی فائیڈ بلو بیج سے متعلق پالیسی تبدیل کردی ہے۔ مشہور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو حال ہی میں خریدنے والے ایلون مسک نے ٹویٹر کے منفرد فیچر"بلو بیج" سے متعلق پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اسے خریدی جانے والی سہولت بنا دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ایلون مسک نے کہا کہ ٹویٹر کا موجودہ سرداروں اور کسانوں والا نظام یعنی نیلے بیج والےصارف اور بغیر بیج والے صارف کا سسٹم ایک بدتمیزی ہے، عوام کو طاقت فراہم کرتے ہوئے بلو بیج کو...
گوگل اپنے اثرورسوخ اور ساکھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری دیگر سروسز کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔بھارت نے معروف امریکی سرچ انجن کمپنی گوگل کو پھر سے جرمانہ کر دیا تفصیلات کے مطابق امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر بھارت نے اپنے اثرورسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر بھارتی سروسز کو بڑھنے سے روکنے کا الزام لگا کر ایک ہی ہفتے میں دوسری بعد پھر سے 113 ملین جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایک ہفتے میں دوسری بار گوگل پر ایپ سٹور پر اپنے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے...
معروف سوشل کانٹیکٹ ایپ واٹس ایپ کی چند گھنٹوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سروسز معطل ہو گئی ہیں۔ صارفین کو ایپ کے استعمال میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ اس رکاوٹ کے سبب صارفین کو گروپس اور انفرادی چیٹس میں پیغامات بھیجنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے۔ علاوہ ازیں وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں، انہیں فون سے ایپ...
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی کمپنی 'میٹا' نے سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں دیگر ممالک کے ہمراہ پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارے میٹانے 29 ستمبر کو ہونے والی سالانہ مارکیٹنگ کانفرنس میں پاکستان سمیت ایشیاء پیسفک کے دیگر ممالک کو مدعو کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، بنگلہ دیش ، لاؤس اور کمبوڈیا کو اس سال کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ میٹا کی سالانہ کانفرنس میں دنیا بھر سے عالمی اور علاقائی قائدین...
ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت تیزترین انٹرنیٹ سروسز کے لیے پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) وزارت آئی ٹی محسن مشتاق کی زیرصدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت تیزترین انٹرنیٹ سروسز کے لیے پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے میجر جنرل (ر) عامر عظم باجوہ (چیئرمین پی ٹی اے)، عرفان وہاب خان (سی ای او ٹیلی نار) اور عمر ملک (ممبر ٹیلی کام) کے علاوہ متعلقہ حکام نے بھی شرکت...
پاکستان اینڈ ایسٹ افریقہ کنیکٹنگ یورپ (پی ای اے سی ای) سب میرین کیبل کی کراچی سے مارسیلیا، فرانس تک کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لئے انفرااسٹرکچر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ انگریزی اخبار کے مطابق پیس کیبل ابتدائی طور پر پاکستان سے فرانس تک 15ہزار کلومیٹر پر مشتمل زیر سمندر کیبل ہے، جو پاکستان سے سنگاپور تک 6ہزار500 کلومیٹر تک کا اضافی پھیلاؤ رکھتی ہے۔ کیبل کا پاکستان تا مصر سیگمنٹ کراچی اور مصر کو ملاتا ہے جس کی کل لمبائی 5ہزار 800 کلومیٹر ہے۔ یہ کیبل پاکستان سے فرانس تک کنیکٹیویٹی مکمل ہونے کے...
سندھ ہو یا پنجاب ، خیبرپختونخوا ہو یا پھر بلوچستان ملک بھر میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب کے باعث فائبر آپٹک کیبل کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی مزید بندش کا خطرہ منڈلا رہاہے، بالائی سندھ میں سیلابی پانی کے اخراج کی وجہ سے فائبر آپٹک کیبیلز کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وزارت آئی ٹی کو پیش کی گئی تکنیکی رپورٹ کت مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ کی مزید بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس حوالے سے کیبل کٹنے کے واقعات کے بعد پاکستان ٹیلی...
دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی پیشگی آگاہی دینے والا سسٹم متعارف کروادیا ہے،یہ سسٹم قدرتی آفات خصوصا زلزلے کی بروقت آگاہی دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2سال قبل متعارف کروائے گئے”گوگل الرٹ سسٹم ” کو دیگر ممالک کے بعد اب پاکستان میں بھی لانچ کیے جانے کی تیاری ہورہی ہے،اینڈرائیڈ موبائل فونز استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین اب اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔ یہ الرٹ سسٹم بلاقیمت ہے اوراینڈرائیڈ پلیٹ فارم کا ایک مددگار فیچر ہے جو دنیا بھر میں زلزلوں...
مائیکروسوفٹ کےبانی بل گیٹس نے48سال پرانی سی وی شیئرکردی اڑتالیس سال قبل دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی سی وی کس طرح تیار کی تھی، بل گیٹس نے اپنی پہلی سی وی شیئر کردی۔ بل گیٹس نے لنکڈ ان پر سی وی شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ چاہے آپ نے حال ہی میں گریجویٹ کیا ہو یا پھر آپ کالج ڈراپ آؤٹ ہوں، مجھے امید ہے کہ میری 48 سال پرانی سی وی کے مقابلے آپ کی سی وی زیادہ بہتر ہوگی۔ مائیکروسافٹ کے بانی نے اپنی سی وی میں لکھا تھا کہ میں نے آپریٹنگ سسٹم اسٹرکچر،...
نئے ٹیکسوں کے باعث آئی ٹی انڈسٹری کے بحران کا خدشہ منڈلانے لگا،چیئرمین پاشا بدر خوشنود نے کہا کہ نئے ٹیکس لگنے سے ساڑھےتین ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کرسکیں گے،واحد آئی ٹی انڈسٹری تھی جس نے گزشتہ سال سنتالیس فیصد گروتھ کی تھی۔ چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسو سی ایشن بدر خوشنود نے آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس فری کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں بجلی بھی مہنگی ملتی ہے کوئی اور سہولت بھی نہیں اسکے باجود ہم پچاس فیصد تک گروتھ دیتے ہیں،یوکرین جنگ اور کورونا کے بعد آئی ٹی انڈسٹری کی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ایک نئے قانون کے ذریعے انٹرنیٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے ایک ایسی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے آگے بڑھ رہی ہے جو انہیں اس بات پر مکمل کنٹرول دے گی کہ کون انٹرنیٹ پر کیا دیکھ سکتا ہے، اور یہ کنٹرول حاصل کرنے سے وہ پورے ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کرسکتی ہے۔ رپورٹ کےمطابق پی ٹی اے یہ کنٹرول کرتی ہےکہ پاکستان سے کن ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور کون سی نہیں ہے۔...
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے چند ٹک ٹاکرز کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے کے واقعے پر بیان جاری کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک مواد یا غیر قانونی رویے کی تشہیر پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے۔ مذکورہ ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک نے واضح کیا کہ اس پلیٹ فارم پر غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم ہر کسی کو اپنے رویے میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جب کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت...
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے۔ انہوں نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے رابطہ نامی ایپ کا آغاز کردیا ہے۔ رابطہ ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطات میں عمران خان نے کہا کہ یہاں موروثی سیاست چل رہی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ بن گیا، میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف وہ پارٹی بنے جس میں میرٹ ہو میں پی ٹی آئی کو ایسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ...
یوٹیوب پلیٹ فارم پر شارٹس کے ویوز اب پانچ ٹریلین سے تجاوز کرچکے ہیں اور اسی بنا پر ان کے درمیان اشتہار دکھانے کا ٹیسٹ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ یوٹیوب نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس سے قبل یوٹیوب نے شارٹس ویڈیو بنانے والے کئی افراد کےلیے رقم اور ترغیبات کا اعلان کیا تھا اور اب اسے تخلیق کاروں کے لیے باقاعدہ آمدنی کے لیے بھی پرکشش بنانے کے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ گوگل کے مطابق شارٹس دیکھنے والوں کی تعداد میں بہت نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ویڈیو بنانے والوں کی آمدنی بھی بڑھی ہے۔...
ٹیسلا کےسی ای او ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر خریدنے کی پیشکش کے بعد سے وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے انہیں ایک ملک کو خرید کر اس کے قرض اتارنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی کیونکہ انہیں ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونا تھا، تاہم اب انھوں نے بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ اس تمام سلسلے کے دوران وہ سوشل میڈیا کی...
دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔ بین الاقوامی جریدےبلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے 43 ملین ڈالر کی پیشکش بھی کرڈالی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نےیہ پیشکش بلین ایئر ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد امریکہ کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں کی، ایلون مسک نے جیسے ہی ٹویٹر کو خریدنے کیلئے پیشکش کا اعلان کیا اس...
اسمارٹ فونز یوزرز کیلئے خوشخبری،اسمارٹ فون کی قیمتوں میں 35 فیصد تک کمی کا امکان ہے، ایئرلنک کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کی قیمتیں 35 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں، جبکہ پاکستان میں سیل فون کی قیمتیں 10 سے 15 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں کیونکہ مقامی اسمبلی جون 2022 تک سیل فون کی کل طلب کا 90 فیصد پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹیکنو پیک الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای اوعامر علاوالا نے بتایا کہ جولائی 2020 میں موبائل انڈسٹری پالیسی متعارف ہونے کے بعد سے پاکستان میں نوزائیدہ سیل فون انڈسٹری نے...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 14 کروڑ 40 لاکھ مردوں کے پاس اپنا ذاتی موبائل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 کروڑ 80 لاکھ خواتین اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کرتی ہیں، ملک کی آبادی میں سے 65فیصد مرد اور 25 فیصد خواتین موبائل فونز اور اپنے نام کی رجسٹرڈ سمز کی مالک ہیں۔ انٹرنیٹ کے...
موبائل کی نامور کمپنی ناکیا اب لاپ ٹاپ بھی بنائے گی، ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے اب لیپ ٹاپ بھی متعارف کروادیا،نوکیا کی جانب سے لیپ ٹاپ پیور بک پرو متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی اس لیپ ٹاپ کو 22 ممالک میں فروخت کیلئے پیش کرے گی، اس میں 15.6 اور 17.3 انچ ڈسپلے کے 2 ورژن دستیاب ہوں گے اور وزن بالترتیب 1.7 اور 2.5 کلو گرام ہوگا۔ دونوں لیپ ٹاپ میں انٹیل ایلڈر لیک آئی 3 پراسیسر، جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہوگا، اس میں 2 میگا پکسل ویب کیم بھی موجود ہوگا۔...
پاکستان کے ایک نوجوان سائنسدان نےاپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شمسی توانائی کی افادیت سے متعلق دو عالمی ریکارڈ قائم کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عالمی ریکارڈ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سائنسدان یاسر صدیق نے قائم کیے جو اس وقت جنوبی کوریا کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کوریا انسٹی ٹیوٹ آف انرجی ریسرچ سے منسلک ہیں۔ یاسر صدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک بالکل نئے سولر سیل کی ڈیزائن اور تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس سولر سیل کو...

Back
Top