سیلاب سے تباہی،فائبر آپٹک کیبل کو نقصان سے انٹرنیٹ کی مزید بندش کا خدشہ

fiber-pak-fldd.jpg


سندھ ہو یا پنجاب ، خیبرپختونخوا ہو یا پھر بلوچستان ملک بھر میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب کے باعث فائبر آپٹک کیبل کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی مزید بندش کا خطرہ منڈلا رہاہے، بالائی سندھ میں سیلابی پانی کے اخراج کی وجہ سے فائبر آپٹک کیبیلز کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزارت آئی ٹی کو پیش کی گئی تکنیکی رپورٹ کت مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ کی مزید بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس حوالے سے کیبل کٹنے کے واقعات کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کی بندش بنیادی طور پر سکھر ڈویژن میں سیلاب سے ریلیف کی کوششوں کی وجہ سے ہے جہاں فائبر آپٹک کو بنیادی طور پر سندھ میں سیلابی پانی صاف کرنے والی بھاری مشینری سے نقصان پہنچا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق سیلابی پانی کو ہٹانے یا نکالنے کے لیے مختلف مقامات پر خندقیں کھودی گئی ہیں،جس کی وجہ سے آپٹک کیبلز متعدد جگہ سے کٹ گئیں،پی ٹی سی ایل کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سروس میں آخری بار رکاوٹ 22 اور 23 اگست کو گھوٹکی، خیرپور اور سکھر اضلاع میں کیبلز کٹ گئی تھیں، سب سے زیادہ نقصان ضلع خیرپور کی تحصیل رانی پور میں ہوا۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام کے وزیر سید امین الحق نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق صورتحال سنگین ہے اور مستقبل میں ایسے مزید واقعات کی توقع ہوسکتی ہے،بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے، زیر زمین کیبلز کے زیادہ تر راستے پانی میں ڈوب گئے ہیں، کیونکہ امدادی کارکن یا مقامی لوگ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر خندقیں کھود کر سیلابی پانی کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی نے پی ٹی سی ایل کو ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کا مقصد سسٹم میں اس طرح کے کسی بھی واقعے کی اطلاع ملنے پر مرمت کا کام شروع کیا جا سکے۔
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
chal ban ch.....
haramio....
ye jhoot buhuth bar bol Liya..
ab kuch naya...
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
internet or cable aisay kharab hui hai ke geo to aay ga ARY nahi... TLP ki rally nazar aay gi per PTI ki nahi- PEMRA