گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی بروقت آگاہی کیلئے نیا سسٹم لانچ کردیا

google-alert1121.jpg

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں زلزلے کی پیشگی آگاہی دینے والا سسٹم متعارف کروادیا ہے،یہ سسٹم قدرتی آفات خصوصا زلزلے کی بروقت آگاہی دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2سال قبل متعارف کروائے گئے”گوگل الرٹ سسٹم ” کو دیگر ممالک کے بعد اب پاکستان میں بھی لانچ کیے جانے کی تیاری ہورہی ہے،اینڈرائیڈ موبائل فونز استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین اب اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ الرٹ سسٹم بلاقیمت ہے اوراینڈرائیڈ پلیٹ فارم کا ایک مددگار فیچر ہے جو دنیا بھر میں زلزلوں کا پتا لگاتا اور لوگوں کو آگاہ کرتا ہے


Google1658239852-0.jpg


گوگل الرٹ سسٹم بغیر کسی موبائل ایپلی کیشن کے از خود اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز میں آپریٹ کرے گا اور بالکل ایسے نوٹیفکیشن دے گا جیسے صارفین کوکوئی ٹیکسٹ میسج موصول ہوتا ہے، تاہم یہ نوٹیفکیشن نمایاں ہوگا جس میں صارف کو قدرتی آفت سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

گوگل الرٹ سسٹم کو 2 مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی قسم4 سے ساڑھے 4 شدت کے زلزلے کیلئے استعمال کی جائے گی جس میں صارفین کو ہوشیار ہونے اور زلزلے کی شدت سے متعلق آگاہی دی جائے گی،جس میں صارفین کو اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف تجاویز اور مشورے بھی دیئے جائیں گے۔
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Earthquakes cannot be predicted in a 'reasonable ' time by any method except watching the behaviour of snakes and animals. The early warning is just a few seconds before the earthquake. We are just pawns in the advertisement blitz of the western powers.